تازہ تر ین

ٹور ڈاﺅن انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ کالیب ایون کے نام

سڈنی (یو این پی) آسٹریلیا میں ہونے والی ٹور ڈان انڈر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ میزبان ملک کے کالیب ایون نے جیت لیا ہے تاہم ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر ان کے ہم وطن رچی پورٹ ٹرافی کے حقدار قرار پائے ۔ آسٹریلیا میں ہونے والی سائیکل ریس کے آخری مرحلے میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے کامیابی کیلئے خوب محنت کی ۔ میزبان ملک کے رائیڈر رچی پورٹ اور کالیب ایون نے شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ریس کے آغاز سے ہی اچھی پرفارمنس دی ۔ کالیب ایون نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 55 منٹ اور 28 سیکنڈز میں طے کر کے آخری رانڈ اپنے نام کیا ۔ تاہم ایونٹ میں مجموعی برتری کی بنیاد پر رچی پورٹ نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain