تازہ تر ین

ایٹمی بھارتی کی شان صرف دکھاوا ….بھارتی فوجی نے ”واٹ“لگا دی،،، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایک اور بھارتی فوجی جوان نے اپنی فوج اور افسران کی“ واٹ“ لگا دی۔بھارتی فوج میں شرمناک سہائیک (اردلی) نظام اور سپاہیوں کے ساتھ افسروں کے غیر انسانی سلوک کے خلاف ایک اور بھارتی جوان اور آرمی میڈیکل کور کے سپاہی سندھاو جوگی داس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویٹرن جوان نامی فیس بک پیج پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں جوگی داس کا کہنا ہے

کہ سب سے زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والی بھارتی فوج کی شان صرف دکھاوا ہے۔ کچھ افسران نے جوانوں کو غلام بنا رکھا ہے، جوانوں کوسب سے گھٹیا کھانا دیا جاتا ہے اور کھانا بھی دیا جاتا ہے تو صرف زندہ رہنے کے لئے ہے ، فوج میں بہت کچھ غلط ہورہا ہے، ہمیں فوج کے اندر آپس میں لڑنا پڑتا ہے، کب تک برداشت کرتے رہیں گے جو منہ کھولتا ہے، مارا جاتا ہے۔ ویڈیو میں جوگی داس کا کہنا تھا کہ اس نے بھارتی وزیر اعظم اور وزیرِ دفاع کو سپاہیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی سے متعلق ایک سال تک خط لکھے لیکن اس کی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اسے سہائک کی شرم ناک ڈیوٹی پر لگا دیا گیا جب کہ اس پورے عرصے میں اسے مسلسل ہراساں بھی کیا جاتا رہا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی سپاہیوں نے اپنے افسران کے رویے اور انہیں ملنے والی خوراک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس کے نتیجے میں فوج کے اعلی ترین حکام نے تو کوئی کارروائی نہیں کی تاہم اس معاملے سے پردہ اٹھانے والا ایک اہل کار ضرور قتل کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain