ہر پاکستانی آپریشن ”ردالفساد“ کا سپاہی ہے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ”ردالفساد“ کا سپاہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بغیر کسی تصدیق کے کسی بھی اجنبی شخص پر بھروسہ نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ”ردالفساد“ کا سپاہی ہے اور ہمیں مل کر پاکستان سے فساد کا خاتمہ کرنا ہے

عمران خان کا حکومت کے خلاف بڑا اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عمران خان کی نواز شریف اور آصف زرداری پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز نے کہا کہ نواز شریف ایماندار نہیں، سارے ججوں نے تمام دستاویزات مسترد کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے میں نواز شریف اور آصف زرداری کا ہاتھ ہے، دونوں 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو 28 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سندھ میں بھی بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے استفسار کیا کہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا، نون لیگ والے مٹھائیاں کس بات کی بانٹ رہے ہیں؟ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی کرپشن کے خلاف ہیں، سندھ کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی نہیں دیکھا۔

شمالی کوریا نے امریکہ کو بڑی دھمکی دیدی

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہے۔شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکا کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کےلئے تیار ہیں۔

یونس خان کی تردید سامنے آگئی

جمیکا(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔یونس خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے کیا سوال پوچھا گیا، میں نے اس کا کیا جواب دیا اور عوام تک میرا کیا موقف پہنچا اس کی تفصیل میں نہیں جاو¿ں گا لیکن اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ہر اننگز میں سنچری بھی بناو¿ں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا۔قومی ٹیم کے بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی پاکستان کے لئے کھیلی ہے پڑوسی ملک بھارت کے لئے نہیں، اس لئے میرے کردار پر کسی قسم کا شک مت کیا جائے۔

 

https://www.facebook.com/313YK/videos/1422809747741828/

 

نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے

حیدر آباد (ویب ڈیسک) مولابخش چانڈیو نے کہتے ہیں اعلیٰ ترین عدالت کے ججز نے بھی کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، بہتری اسی میں ہے کہ اب گھر چلیں گے ، عمران خان پر بھی ن لیگ سے چھپ کر اتحاد کرنے کا الزام لگا دیا۔ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا ، مولا بخش چانڈیو نے مسلم لیگ نون کے خلاف نعرے لگوا دیئے۔ وزیر اعظم کو چند مشورے دے ڈالے۔ پیپلز پارٹی قیادت کو ہدف بنانے پر عابد شیر علی کو بھی کرارا جواب دیا۔ پیپلز پارٹی رہنما نے وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھی وار کئے۔ مولا بخش چانڈیو کے پی ٹی آئی والوں کے لیے بھی مشورے تھے۔ مولا بخش کا کہنا تھا عمران خان نے پنجاب میں رہنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ مک مکا کر لیا ہے

حنیف عباسی نے بتا دیا وزیر اعظم نواز شریف سے کون استعفیٰ لے سکتا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عوام نے منتخب کیا ہے اور وہی ان سے استعفیٰ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی مائی کا لعل وزیراعظم سے زبردستی استعفیٰ نہیں لے سکتا۔راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کہ پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش نے آج حیدرآباد میں وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کی مطالبہ کیا اور ایان علی کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے رشتہ پوچھا ہے تو میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ ہمارا اور ہماری قیادت کا ماڈل ایان علی سے کوئی رشتہ نہیں، رشتہ اس کا ہے جس نے لطیف کھوسہ کو ایان علی کا وکیل بنوایا اور جس نے ایان کو دبئی میں فلیٹ لے کر دیا۔ چانڈیو صاحب میڈیا پر آکر کہہ دیں کہ ایان علی آصف علی زرداری کی بہن ہیں، اگر وہ یہ بات مان لیں تو میں ان کو پوری قوم کے سامنے سیلیوٹ پیش کروں گا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مولابخش چانڈیو ایک سند یافتہ چور آصف زرداری کے لئے بات کرتے ہیں، آصف زرداری نے پہلے کہا کہ سرے محل میرا نہیں اور بعد میں اس کا مالک بن کر بیچ دیا، انہوں نے لاڑکانہ کے 80 ارب روپے کھا لئے، آصف زرداری نے 6 ارب روپے سوئس بینکوں میں جمع کرا رکھے ہیں، یہ ہماری حکومت کی کمزوری تھی کہ آصف زرداری کو چھوڑ دیا، حکومت تمام پیسے پاکستان لے کر آتی اور انہیں جیل میں بند کردیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولا بخش اس پیپلزپارٹی کی بات کرتے ہیں جس نے کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا، سندھ کے عوام اور وزرا پنجاب آئیں اور ہر شہر میں گھوم کر دیکھیں، جب وہ پنجاب کے شہروں کو دیکھ کر کراچی اور لاڑکانہ کا موازنہ کریں گے تو انہیں احساس محرومی ضرور ہو گا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نوازشریف کے بارے میں فیل اور پاس ہونے کے بیانات دیتے ہیں، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ، شیخ رشید کے خلاف ایک 2 روز میں کچھ لوگ پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جنہوں نے ان کی جگہ پیپرز دیئے تھے اور وہ تمام حقائق سامنے لائیں گے کہ شیخ رشید کتنی بار میٹرک اور انٹر میں فیل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید آج اپنے محسن کے خلاف بیانات دیتے ہیں، انہیں یاد نہیں کہ وہ نوازشریف کے قدموں میں بیٹھ کر وزارت کی بھیک مانگتے تھے اور 2013 میں بھی مجھ سے مل کر کہا کہ مجھے معافی دے دی جائے اور (ن) لیگ میں شامل کرلیا جائے، جب نوازشریف نے انہیں گھاس نہیں ڈالی تو ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا اور ان کی اوقات بھی سامنے آگئی جسے شہر کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرے خلاف انتخابات میں حصہ نہ لو لیکن الیکشن کے بعد شیخ رشید کی ضمانت بھی ضبط ہو گئی، 2013 کا الیکشن اپنے دوستوں کی مدد سے جیتنے والے شیخ رشید آج دیکھ لیں کہ لوکل باڈی الیکشن میں راولپنڈی کی 48 سیٹوں میں سے 40 سیٹیں (ن) لیگ نے جیت لی ہیں۔

انوشکا شرما نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ سٹار ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما نے کہا کہ شاہ رخ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہت مطالعہ کرتے ہیں اور یہی وہ خصوصیت ہے جو باقی ساتھی سٹارز میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور معری درمیان بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا تجربہ، توانائی اور جوش و خروش قابل دید ہے جس سے سب متاثر ہیں۔

سکیورٹی اداروں کی بڑی کاروائی, کراچی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران لال قلعہ گراﺅنڈ میں کھدائی کی گئی۔ گراﺅنڈ سے مختلف اقسام کا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ لال قلعہ گراﺅنڈ میں کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔

”افغانستان “بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑا, پاکستان کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

لاہور (خصوصی رپورٹ)پانی وبجلی اور امورخارجہ کے محکموں کے غیر سنجیدہ روئیے اور حکومتی خاموشی نے افغانستان کیلئے بھارت کی مدد سے پاکستان کے دریائے چترال پر 12سے زائد پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کی راہ ہموار کردی جس سے مہمندایجنسی اور گردونواح کے علاقوں کو مستقبل کے علاقوںمیں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ افغان حکومت نے بغیر کسی آبی معاہدے کے بھارت کی آشیرباد کے ساتھ20ہزار میگاواٹ سے زائد پن بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل پاکستان کے دریائے چترال پر 12کے قریب پن بجلی منصوبے بنانے کے تعمیراتی کام کا آغاز بھی کردیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے ابھی تک اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔ انڈس ریورسسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے ایک اعلیٰ افسر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی اور اس کے ذیلی اداروں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ پشاور میں جس دریا کو دریائے کابل کا نام دیا جاتا ہے یہ اصل میں چترال ہے۔ پاکستان کے شمال مشرق میں چیانتر گلیشئر سے یہ دریا نکلتا ہے اور 400 کلومیٹر چترال کے اندر شمال سے جنوب کی طرف سفر کرتا ہے۔ راستے میں 32معاون ندیوں کو اپنی آغوش میں لیکر آرناوی (راندو) کے مقام پر افغانستان کے صوبیکنڑ میں داخل ہوتا ہے، کنٹر اور ننگرہار سیگزر کو مہمندایجنسی میں واپس پاکستان کے اندر داخل ہوجاتا ہے اور ورسک کے مقام پر وادی پشاور کو اپنا جلوہ دکھاتاہے۔ افغانستان کے 12سے زائد پن بجلی کے منصوبوں پر بھارت کی سرکاری تعمیراتی کمپنی نیشنل پراجیکٹ کنسٹرشن نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ علاوہ ازیںحال ہی میں عالمی بینک نے افغانستان حکومت کے ساتھ مالی تعاون کا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت عاملی بینک افغانستان کو ان 12پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کیلئے 70ملین امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے۔ گا

ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ایکا, 900سے زاید ادویات ملنگی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈریپ اور ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے 900سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 25سے 30فیصد تک اضافے کا امکان ہے جس کے باعث غریب مریضوں کیلئے ادویات خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 2مئی کو ہونے والی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کروانے کیلئے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ان میں دمہ کے امراض‘ ہیپاٹائٹس‘ دل کے امراض‘ بلڈ پریشر‘ پیٹ کے درد اور بچوں کے دست کے امراض شامل ہیں۔ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی میٹنگ میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سمیت پنجاب‘ بلوچستان‘ کے پی کے‘ سندھ‘ گلگت بلتسان‘ آزادکشمیر کے چیف ڈرگ انسپکٹرز‘ ملٹی نیشنل فارما بیورو‘ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن‘ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور دیگر تنظمیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے معروف قانون دان اور فارماسسٹ نور محمد مہر کا کہنا ہے کہ ڈریپ کی ملی بھگت سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور جس میں مزید اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔ پاکستان ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں نے 50ارب روپے کی کرپشن کی ہے جس میں سے نیب نے صرف ایک ارب پانچ کروڑ کی رقم پلی بارگیننگ کے تحت وصول کی ہے۔ جن کمپنیوں سے رقم وصول کئی گئی ان کی تعداد 6ہے۔ ڈریپ کی ملی بھگت سے جن 50کمپنیوں نے از خود 15فیصد اضافہ کر لیا تھا وہ بھی تاحال واپس نہیں ہو سکا۔
ادویاتٰ