پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبر پی کے میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں نے ایکسپورٹ کے حوالے سے گدھوں میں سرمایہ کاری شروع کر دی گئی ہے۔ صوبے میں گدھوں کی خریداری کی سب سے بڑی مارکیٹ جنوبی اضلاع، پشاور ڈویژن، مردان ڈویژن ہے‘ تاہم چینی حکومت کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے پیش نظر گدھوں کے ایکسپورٹ کے پیش نظر اس کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں افزائش نسل کے حوالے سے گدھوں کا سٹاک کیا جا رہا ہے۔ پشاور سمیت صوبے میں گدھوں کے 80 بڑے خریدار موجود ہیں معیاری گدھے کی قیمت پچاس ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہے۔

















