تازہ تر ین

جے آئی ٹی کی اہم کامیابی, وزیراعظم بارے رپورٹ تیار

اسلام آباد(صباح نیوز+ آئی این پی) سپریم کورٹ پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی پہلی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ کل(پیر کو) لے گی۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ دن ڈیڑھ بجے رپورٹ کا جائزہ لے گا۔عدالت عظمی ٰکے حکم پر پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پہلی پیش رفت رپورٹ تیار کرلی ہے جسے کل( پیر کو) عدالت عظمی کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اپنی پہلی پیش رفت رپورٹ کل( پیر کی صبح )سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی اور عدالت عظمی کو تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، جے آئی ٹی کی اس رپورٹ میں آئی سی آئی جے کے نمائندے اور جاوید شفیع کے بیانات بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سوالات کی روشنی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں، ٹیم نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم کے گوشوارے اور کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں جبکہ نیب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس اور ایف بی آر سے متعلقہ ریکارڈ منگوالیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فی الحال وزیر اعظم سے کوئی براہ راست سوال نہیں بنتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی رکھی ہے جو 60 روز میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے اثاثوں سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہے۔ہفتہ کو بھی پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم 6رکنی جے آئی ٹی کااجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی زیر صدارت وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا ، اجلاس میں سپریم کورٹ میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق جمع کرانے کیلئے رپورٹ تیار کی گئی جو پیر کو عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جائیگی، جے آئی ٹی آئندہ ہفتے اہم بیانات ریکارڈ کریگی ، وزیراعظم نوازشریف اور انکے بچوں کو بھی نوٹسز آئندہ ہفتے جاری کردیئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ابھی تک بیرون ملک سے ریکارڈ کے حصول کا فیصلہ نہیں کیا ،وزیر اعظم اور انکے بچوں کے بیانات کی روشنی میں بیرون ملک رابطے کا فیصلہ کیا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain