فلم ” پنجاب نہیں جاﺅنگی “ سوشل میڈیا پرمقبول

کراچی(شوبز ڈیسک)فلم پنجاب نہیں جاﺅنگی کا ٹریلر گذشتہ ہفتے کراچی کے مقامی سینما گھر میں ریلیز کیا گیا تھا تاہم ایک ہفتہ کے دوران اس ٹریلر نے سوشل میڈیا میں اپنی جگہ بنائے رکھی۔یہ فلم ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دیں ہیں۔ کہانی لیجنڈری مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہمایو ںسعید، مہوش حیات، احمد علی بٹ، عروہ حسین، اظفر رحمان، سہیل احمد بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس اور نوید شہزاد شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ٹریلر کو بے انتہا پذیرائی مل رہی ہے، ٹریلر کو منفی تاثرات نہیں ملے جبکہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی پاکستانی فلم کا ٹریلر رہا۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے پاکستانی اداکارہ بارے میں اپنے دل کی بات بتا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں۔ماہرہ خان کوبے پناہ حسن اور دلکش خدوخال کے باعث حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا میں بھی ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے زوروشور سے جاری ہیں جب کہ بالی ووڈ کے ناموراداکاررنبیر کپوربھی ان کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ جب رنبیر سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون سی ہیں تو انہوں نے اداکارہ شردھا کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی نام لیا اورکہا کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اوردلکش اداکارہ ہیں۔

بارش میں بھیگنا اور گانے سننا بہت پسند ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نیلم منیر نے لاہورمیں اپنے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے میڈیاسے گفتگوکی اور کہا کہ موسم کا اثر براہ راست موڈ پر ہوتا ہے خوشگوار موسم ذہن پر اچھا تاثر چھوڑ جاتا ہے ،بارش میں بھیگنا ،بارش کے گانے سننا اور پانی کیساتھ اٹکھیلیاں کرنا ہمیشہ ہی پسند ہے۔انہوں نے کہا لاہور کا موسم خوشگوار ہو تو لاہوری لذیذ پکوان تیار کرتے ہیں ،میرا زیادہ وقت کراچی میں گزرتا ہے ،کراچی میں سیوریج سسٹم اور سڑکوں پر کئی روز بارش کا پانی جمع رہنا شہریوں کیلئے کوفت کا باعث بن جاتا ہے یہ کہیں تو بہتر ہوگا کہ وہاں بارش اکثر زحمت تصور ہونے لگتی ہے۔لاہور میں مون سون کا آغاز ہوا ہے مگر ایک روز بعد پھر کراچی چلی جاﺅں گی وہاں جا کر بھی لاہور کی بارش کو مس کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاٹیکنالوجی کے آنے سے فلموں میں بارش کے گانے بھی کم ہوگئے ہیں۔

میری انگلش کا مذاق بنانےوالے عقل کے اندھے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میری انگلش کا مذاق بنانےوالے عقل کے اندھے ہیں ‘مجھ سے زیادہ فلم انڈسڑی میں کسی اداکارہ کو انگلش بولنا اور پڑ ھنا نہیں آتی ہے اگر کوئی مجھ سے زیادہ کسی کو انگلش آتی ہے تو سامنے آئے میں چیلنج کر تی ہوں ۔ ایک گفتگو کے دوران فلم سٹار میرا نے کہا کہ جلد بازی میں انگلش کے کچھ الفاظ غلط بولے اور لکھے جاسکتے ہیں مگر میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ مجھ سے زیادہ پاکستانی فلم انڈسڑی میں کسی کو انگلش پڑ ھنا اور بولنا نہیں آتے اور جن کو خود پوری اے بی سی بھی نہیں آتی وہ میرا مذاق بناتے ہیں ایسے لوگوں کو شر م آنی چاہیے ۔

مدیحہ امام کی پہلی بالی وڈ فلم”ڈیئرمام“بری طرح ناکام

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ مدیحہ امام کی بالی وڈ میں پہلی فلم”ڈیئرمام“بری طرح ناکامی کا شکار ہوگئی ہے لیکن اس کے باوجود مدیحہ امام مایوس ہونے کی بجائے خوشی کااظہارکررہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ فلم کچھ عرصہ پہلے ریلیز کی گئی جس نے بہت ہی کم بزنس کیا جس کی وجہ سے پروڈیوسرکو بہت زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑاجبکہ دوسری طرف اس فلم کا پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز ہی نہیں کیا گیا جس کی بنیادی وجہ فلم میں سٹارکاسٹ کا نہ ہونا تھا۔بالی وڈ کے ناقدین اس فلم کو منشیاکوئرالہ کے کیرئر کے لئے بہت اہم قراردے رہے تھے لیکن انہیں بھی اس فلم کا کوئی فائدہ نہ پہنچا البتہ اس حوالے سے مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں ان کی پرفارمنس بہت پسندکی گئی ہے لیکن انہیں فلم پاکستان میں ریلیز نہ ہونے کا افسوس ہے۔ایک سوال کے جواب میں مدیحہ امام نے بتایا کہ مجھے فلم کی ریلیز بارے اطلاع نہیں دی گئی۔

منگلا اور تربیلا ڈیم پانی سے بھر گئے،دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1211فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گنجائش 124فٹ ہے دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1490فٹ پرپہنچ گئی ہے جبکہ گنجائش 1550فٹ ہے۔محکمہ این ڈی ایم اے کا کہنہاے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانی درجے کا جبکہ دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر منی چینجر کے کروڑوں روپے غائب،وجہ کیا بنیف

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منی چینجر کا نوٹوں سے بھرا بیگ مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے محمد اسلم نامی منی چینجر کا تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ لاو¿نج سے غائب ہوگیا۔ واقعے پر ائرپورٹ و سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔محمد اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی سے 9 کروڑ روپے لے کر بینظیر ایئرپورٹ پہنچا، یہ رقم3،3 کروڑ روپے کے 3 پیکٹس میں تھی، ڈومیسٹک لاو¿نج میں فون پر بات کر رہا تھا، کسی نے رقم سے بھرا ایک پیکٹ چوری کرلیا۔

بھار تی جا سو س کلبھوشن کی ماں کو ویزہ جاری کرنے بارے اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، بھارتی درخواست پر کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزا دینے پر غور کیا جارہا ہے اس حوالے سے جلدہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال اب تک ایل او سی پر جنگ بندی کی 542 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے، انڈین فورسز جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہی ہیں۔ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں 6 بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جب کہ احتجاجی مظاہرین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔انہوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ افغانستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا۔

دس سبزیاں

ڈاکٹر نوشین عمران
سبزیوں اور پھلوں کی افادیت کسی دور میں بھی کم نہیں ہوئی تھی۔ البتہ ہوٹلوں ریسٹورانٹ پر زیادہ تر کھانے گوشت اور چکن کے ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ ٹی وی پر دکھائے جانے والے کوکنگ شوز میں بھی زیادہ تر گوشت چکن ہی پکایا جاتا ہے اسی لیے سبزیوں کی مقبولیت کم ہورہی ہے اور انہیں غریب کی خوراک سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ ان کی افادیت دیکھتے ہوئے گوشت سے زیادہ سبزیاں کھانا چاہیے۔ کئی سبزیاں بغیر پکائے سلاد کے طور پر کھائی جاسکتی ہیں۔ پکاتے وقت بھی انہیں بالکل معمولی مقدار تیل میں پکائیں اور بہت زیادہ مت پکائیں تاکہ ان کے غذائی اجزا اور ان کے فائدے ختم نہ ہوں۔ تمام سبزیاں کوئی نہ کوئی خاص جز رکھتی ہو جو اسے اہم بناتا ہے صرف ان دس سبزیوں سے ہی اندازہ لگائیں۔
گاجر کے اہم غذائی جز وٹامن اے، وٹامن ڈی، فائبر، وٹامن بی 6، بی 5، بی 9، بی 1، وٹامن سی کی کافی مقدار ہے۔ گاجر آنکھوں، نظر کے لیے مفید ہے۔ دماغ کو طاقت دیتی ہے کھانی بلغم کم کرتی ہے آنتوں کی سوزش کم کرتی ہے، قبض کشا ہے، گردے اور مثانے کی پتھری کو تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پیاز میں وٹامن سی، بی 6، بی 1، پوٹاشیم کاپر کرومیم کی اچھی مقدار ہے۔ اس کے غذائی اجزا جسم کے زہریلے مادے صاف کرتے ہیں اور ٹیومر کینسر سے بچاﺅ فراہم کرتے ہیں۔ البتہ ایسی تمام سبزیوں کو کچا کھانا یا معمولی پکا کر کھانا بہتر ہے۔ پیاز کولیسٹرول کو کم بھی کرتا ہے۔ انسولین بنانے اور اس کے کام میں مدد گار ہے۔ اس کے اجزا اور وٹامن دماغی خلیوں کو سکون آور رکھتے ہیں، بلڈ پریشر کم کرتے ہیں۔ انسولین کے لیے فائدہ مند ہیں، الرجی سے بچاتے ہیں، کئی جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں خاص کر معدے کے جراثیم کو مارتے ہیں۔
کھیرا گرمیوں کا ایک تحفہ ہے جس میں تقریباً تمام وٹامن اور منرلز موجود ہیں۔ کھیرے میں معمولی کیلوریز کے باعث وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار کے باعث بلڈپریشر کم کرتا ہے اور دل کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ کھیرے میں آنکھوں اور بہنائی کی حفاظت کرنے والی بیٹا کیروٹین، زیازیتھین اور سیوسٹین بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کھیرا کے اجزا ہڈیوں کو مضبوط رکھتے ہیں، یادداشت کو بہتر بناتے ہیں اور الزائمر سے محفوظ رکھتے ہیں۔
بند گوبھی میں وٹامن سی، کے، بی6، بی9 اور کئی منرل کے علاوہ خون سے جراثیم اور فاضل مادے صاف کرنے والے اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ خون کی کمی، دل کے امراض، ہڈیوں، جوڑوں اور قوت موافعت بڑھانے کے لیے مفید ہے۔
بینگن خاص کر گہرے رنگ والے اس سبزی کے اجزا اینٹی آکسیڈنٹ ہیں، جسم کی سوزش ختم کرتے ہیں، الرجی سے بچاتے ہیں، خلیوں کو قوت توانائی دیتے ہیں، اعصابی نظام کو مضبوط کرتے ہیں، خون کی کمی دور کرتے ہیں، السر میں مفید ہیں۔
بھنڈی میں وٹامن سی، کے، اے، بی1، بی3، کاپر کیلشیم، آئرن، فاسفورس پایا جاتا ہے، یہ السر، پیشاب کے امراض، کولیسٹرول کم کرنے، بہنائی، بار بار نزلے زکام سے بچاﺅ اور حاملہ خواتین کے لیے مفید ہے۔
کریلے میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار اور باقی تمام وٹامن منرل پائے جاتے ہیں، اس میں موجود فائٹو سینو ٹرینٹ اور کسپرانٹین بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے۔ زخموں کو ٹھیک کرتا ہے، فولک ایسڈ جسم کو توانائی دیتا ہے، قبض کشا ہے، جسم میں وائرس کو ختم کرتا ہے۔
پالک وٹامن اے، کے، بی 9، سی، آئرن اور کئی منرل سے بھرپور ہے۔ خون کی کمی، بہنائی، بڑھتی عمر کے اثرات، ہڈیوں جوڑوں کے درد، بڑی آنت کے امراض میں مفید ہے۔
مٹر کولیسٹرول کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
چقندر کے اجزا خون کو پتلا رکھتے ہیں اور خون میں لوتھڑا بننے سے روکتے ہیں، دل کے دورے اور فالج سے بچاﺅ دیتے ہیں، خون کی کمی پوری کرنے میں حاملہ خواتین کے لیے بہت مفید ہیں۔
٭٭٭

سپریم کو رٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمرا ن خان سے اہم جوابات طلب کر لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جاننا چاہتے ہیں کوئی منی لانڈرنگ تو نہیں کی گئی، عمران خان لندن فلیٹ کی ملکیت تسلیم کرتے ہیں تو پھر ثبوت پیش کریں،غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ججز کے ریمارکس۔ لندن فلیٹ کی خریدو فروخت اور بینک مورگیج سے متعلق دستاویزات فراہمی کیلئے عمران خان کو سات دن کی مہلت دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کےخلاف ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے نا اہلی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عمران خان کے وکلا سے دو سوالوں کا جواب مانگ لیا ہے۔ عدالت نے پہلا سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ عمران خان کی بیرون ملک ا?مدن کے ثبوت کیا ہیں؟دوسرا سوال تھا کہ لندن فلیٹ خریداری کے وقت بیچنے والے کو جو رقم دی گئی اس کے ثبوت کہاں ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام اور میڈیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقدمات کو بلاوجہ تاخیر کا شکار عدالتیں نہیں کرتیں۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے بارے نعیم بخاری کے دلائل پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ شفافیت جاننا چاہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ تو نہیں ہوئی؟بنچ کے رکن جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان لندن فلیٹ کی ملکیت کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر اس کے ثبوت بھی پیش کریں۔ عدالت نے عمران خان کو لندن فلیٹ کی خرید و فروخت اور بینک مورگیج سے متعلق دستاویزات سات دن میں جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔