اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان بالا میں قائد حذب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سازش سازش کررہے ہیں، سازش تو انکے گھر سے ہوئی ہے، نوازشریف کیخلاف فیملی بغاوت شہبازشریف نے کی جو وزیراعظم بننا چاہتے تھے، شریف خاندان نواز اور شہباز میں بنٹ چکا ہے ، جی ٹی روڈ مارچ کا فیصلہ کلثوم نواز نے کیا، پٹواریوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں کہ بسیں بھربھر کر لاو¿، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نااہل بھی ہونگے اور سزا بھی ہوگی، شریف خاندان بڑی منصوبہ بندی سے منہ پکا کرکے جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، پانامہ کیس میں مدعی وکلاءکو عدالت کو کہنا چاہئے تھا کہ خواجہ حارث کی والیم نمبر 10دکھایا ہے تو ہمیں بھی دکھایاجائے اور یہ انکا حق تھا، گالم گلوچ بریگیڈ کو اب کابینہ میں شامل کرلیاگیاہے، عمران خان سے انکا موبائل فون مانگنا غلط ہے ، کسی کے بھی موبائل فون میں یقینا اس کے دوستوں، بیگم،دیگر گھروالوں کے پیغامات ہونگے جو اوپن نہیں کئے جاسکتے ، اس طرح موبائل مانگنا تو مذاق کی بات ہے، اقامہ رکھنے کا مقصد صرف بیرون ممالک میں اکاو¿نٹس کھلوانا ہے، نوازشریف کہتے ہیں کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں، جبکہ اربوں کے اثاثوں کی منی ٹریل کس نے بتائی تھی۔
نواز ،عمران بارے اعتزاز احسن نے حقائق واضح کردئیے

