Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موٹر وے پولیس کا خفیہ ادارے سے کروڑوں کا اسلحہ خریدنے کا انکشاف

    By Daily Khabrainاگست 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی )پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ موٹروے پولیس نے خلاف قواعد خفیہ ادارے سے 1کروڑ 12لاکھ روپے کااسلحہ اور ایمونیشن خریدا ،قواعد کے مطابق اسلحہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے خریدنا تھا ، اگر درکار چیز ان کے پاس نہ ہو تو باہر سے خریدی جا سکتی ہے ۔آئی جی موٹر وے پولیس شوکت حیات نے جواب دیا کہ خفیہ ادارے سے یہ اسلحہ مناسب نرخ پر خریدا گیا ۔ جس پر کمیٹی رکن چوہدری تنویر نے کہا کہ کیا خفیہ ادارے اسلحہ بیچنے کی مجاز ہے اس کیس میں آئی جی کو سزا دی جائے ، جن سے اسلحہ لیا گیا ان کو بھی بلایا جائے ۔جس پر قائم مقام چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ شاید خفیہ ادارے کے پاس افغان جہاد کا اسلحہ پڑا ہو ،یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی نے نیشنل ہائی وے پولیس کو ماموں بنا دیایونیفارم کیلئے غیر معیاری کپڑا فراہم کرکے دو کروڑ انیس لاکھ کا چونا لگا دیاغیر معیاری کپڑا خواجہ ناصر الدین اینڈ سنز نامی نجی کمپنی نے فراہم کیا لیبارٹری ٹیسٹ میں کپڑا اور اس کا معیار ٹینڈر کیئے گئے کپڑے سے مختلف نکلا، مجموعی طور پر 72 ہزار پانچ سو بانوے میٹر کپڑا درکار تھا، چار سال سے ذمہ داروں کا تعین ہوا نہ سزا ملی، پی اے سی نے ایک ماہ میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس این ایچ اے اور موٹر وے پولیس کے مالی سال 2014-15کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میںنئے آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے شر کت کی۔نئے آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے کہا کہ احتساب کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے پی اے سی کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کو خورشید شاہ نے مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ نئے آڈیٹر جنرل کے آنے سے وزارت کے آڈٹ کا طریقہ کار مزید متحرک ہوگا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی آڈیٹر جنرل آفس کا دورہ کرے اور ورکنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لے،چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ سال وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی گئی، تیسری سہ ماہی میں کٹوتی کر دی گئی جبکہ چوتھی سہ ماہی کے فنڈز جاری ہی نہیں ہوئے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کی گئی، ، پی اے سی میں پاکستان پوسٹ آفس کی گرانٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ کمیٹی رکن شیری رحمان نے کہا کہ امریکہ یا برطانیہ میں پوسٹل سروسز ختم کر دی گئی ہیں، پاکستان میں محکمہ پوسٹ کو توسیع دی جارہی ہے، کیا ڈاکخانہ کو بھرتی خانہ سمجھ لیا گیا ہے؟ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ محکمہ ڈاک کی آمدن 11 ارب اخراجات 15 سے 16 ارب ہیں، تنخواہ اور غیر ترقیاتی اخراجات 80 فیصد ہیں، ڑ پاکستان پوسٹ میں 48 ہزار ملازمین ہیں اور بارہ ہزار ڈاکخانے ہیں،حکومت کو ہر سال پانچ سے چھ ارب روپ سبسڈی دینی پڑتی ہے، آئندہ تین سال میں محکمہ ڈاک کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی نے نیشنل ہائی وے پولیس کو ماموں بنا دیایونیفارم کیلئے غیر معیاری کپڑا فراہم کرکے دو کروڑ انیس لاکھ کا چونا لگا دیاغیر معیاری کپڑا خواجہ ناصر الدین اینڈ سنز نامی نجی کمپنی نے فراہم کیا لیبارٹری ٹیسٹ میں کپڑا اور اس کا معیار ٹینڈر کیئے گئے کپڑے سے مختلف نکلا،مجموعی طور پر 72 ہزار پانچ سو بانوے میٹر کپڑا درکار تھا، چار سال سے ذمہ داروں کا تعین ہوا نہ سزا ملی، پی اے سی نے ایک ماہ میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ،خفیہ ادارے موٹروے پولیس کا قوائد کے برخلاف اسلحہ خریدنے کا معاملہ موٹروے پولیس نے 11 ملین سے زائد روپے کا اسلحہ خریدا ،موٹروے پولیس نے اسلحہ مجاز ادارے سے نہیں خریدا،کمیٹی رکن چوہدری تنویر نے کہا کہ موٹروے پولیس نے اسلحہ خفیہ ادارے سے خریدا ،خفیہ ادارے کب سے اسلحہ بیچنے لگی،خفیہ ادارہ نے کس حیثیت میں موٹروے پولیس کا اسلحہ بیچا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیں، قائم مقام چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، قائم مقام چیئرمین پی اے سی ہوسکتا ہے خفیہ ادارے کے پاس افغان جہاد کا اسلحہ بچا ہوا ہو، جو بیچا،، چوہدری تنویر نے کہا کہ خفیہ ادارے نے کس حیثیت میں اسلحہ بیچا، میرا اس پہ اعتراض ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.