تازہ تر ین

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں بارے بڑا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹےن ڈورانس (Mrs. Martine Dorance) نے الوداعی ملاقات کی،ملاقات مےں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزےراعلیٰ نے پاکستان اورفرانس کے مابےن تعاون کو فروغ دےنے کے حوالے سے گرانقدر خدمات پر فرانسےسی سفےرکوخراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فرانس تعلقات کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل ستائش ہےں اور آپ نے دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور مستقبل میں بھی میری نیک تمنائیں آپ کےساتھ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمےان بہترےن دوستانہ تعلقات موجود ہےں تاہم دونوں ملکوں کے مابےن معاشی ،تجارتی اوردےگر شعبوں مےں تعلقات کو پائےدار بنےادوں پر فروغ دےنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں سرماےہ کاری کےلئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے۔ فرانس کے سرماےہ کار پنجاب مےں سرماےہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہےں ۔سرماےہ کاروںکوہر ممکن سہولتےں فراہم کرےں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوںکے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر چکی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے جن میں پاک افواج ، پولیس کے افسر و جوان، عام شہری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے جرا¿ت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامےابےوں کا ثمر انہی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے اور آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ فرانسیسی سفیر نے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباددی اورکہا کہ پاکستان میں جس تیز رفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ہمارا ایجنڈا ہے۔ محروم معیشت طبقات کو ترقی کی دوڑ میں شامل کئے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حکومت پنجاب صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آﺅٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری 6 رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے روزنامہ ”جہان پاکستان“ کے سینئر رپورٹر اعجاز احمد بٹ کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain