تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کی وزیراعظم سے ملاقات, امریکہ بارے اہم فیصلہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی دوران ملاقات خواجہ آصف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے بارے گفتگو بھی کی تھی۔ امریکہ اور سعودی ولی عہد کا قریبی رابطہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ مستحکم تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان سعودی عرب اور اس کی قیادت کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔ سعودی عرب کی قیادت کا 2030 کی ترقی کا وژن قابل تحسین ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال گورنر مکہ خالد الفیصل السعود نے کیا جبکہ ایک روزہ دورے پر پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کرنے کے علاوہ بین الاقوامی بدلتی ہوئی صورتحال، خلیج اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر تعلقات کی آئینہ دار ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دو اہم سلامی ممالک کے درمیان بھائی چارے اور گرمجوشی پر مبنی تعلقات کاعکاس ہے۔ یہ دورہ پاکستانی قیادت کی طرف سے پاکستان کے قریبی اور آزمودہ دوست سعودی عرب کے ساتھ متواتر دوروں کی روایت کے تناظر میں ہے، حال ہی میں دونوں اطراف سے قیادت کی سطح پر کئی دوروں کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain