تازہ تر ین

نواز شریف کی اہلیہ کے علاج بارے اہم خبر آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپوٹر سے) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 120سے امیدوار کلثوم نواز کا کینسر تشخیص ہونے کے بعد لندن میں علاج شروع کر دیا گیا ۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ میری والدہ کا کینسر تشخیص ہونے کے بعد علاج شروع کردیاگیا ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کینسر ابتدائی سٹیج پر ہے اور قابل علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کے لئے دعاﺅں پرآپ سب کاشکریہ اداکرتی ہوں۔واضح رہے کہ بےگم کلثوم نواز طبی معائنے کے لئے چند روز قبل لند ن گئی تھےں جہاں ان کے ٹےسٹ لئے گئے تو ان کو گلے کے کینسرکی تشخےص ہوئی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain