Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جے آئی ٹی کو کون کنڑول کر رہا ہے؟, اہم شخصیت کا انکشاف سامنے آگیا

    By Daily Khabrainاگست 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    jitt
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی سربراہی اور کنٹرول واجد ضیاءنہیں بلکہ کوئی اور کر رہا تھا ،جس انکوائری سے پہلے اس کے نتیجے ،ریفرنس بننے اور یہ کس عدالت میں فائل ہوگا فیصلہ ہو چکا ہو تو ایسے کسی عمل میں شامل ہونا بے سود ہے تاہم اگر ہمیں کسی بھی مرحلے پر انصاف کا دروازہ کھلتا ہوا نظر آیا تو ہم یقینا دیکھیں گے ، شریف خاندان کی طرف سے نیب کے تمام نوٹسز کے تحریری جوابات دئیے جارہے ہیں اور ہم عدالت عظمیٰ سے بڑے ادب ، احترام سے درخواست کرتے ہیں کہ نظر ثانی درخواست میں ہماری گزارشات کو دیکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان اور شریف خاندا ن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قوم گواہ ہے کہ ہم نے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود قانون کی پاسداری اور عدالتی احکامات کی تکمیل اور احترام میں کمی نہیں آنے دی اور سر تسلیم خم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کے لئے باقاعدہ میکنزم ہے لیکن یہاں عدالت کا حکم ہے کہ ریفرنس بناﺅ اور فیصلہ کرو ، اس پر سوال پیدا ہوتا ہے اور اس پر سوال کرتے رہیں گے، امتیازی قوانین اور فیصلے صرف نوا ز شریف اور ان کے خاندان کے لئے کیوں ہیں ،اس کا اور کروڑوں لوگوں پر کیوں اطلاق نہیں ہوتا ؟، ایک معزز جج کو مانیٹرنگ جج کے نام پر بٹھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو رہا اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے یہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش ہے ، ہم اس سے پہلے جانتے ہوئے بھی کانٹوں کے راستے پر چلے اور ہم نے یہ تاثر نہیں دیا کہ ہم کہیں بھی عدالتی بالا دستی اور عملداری سے رو گردانی کر رہے ہیں حالانکہ ہم اذیت اور کرب سے گزرے اور نا مانتے ہوئے بھی چلتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا ۔عدالت عظمیٰ سے استدعا کر رہے ہیں کہ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ۔ اگر ہمیں انصاف کا دروازہ کھلتا ہوا نظر آتا ہے ہم یقینا دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی اقتدار سے بے دخلی، قید و بند او رجلا وطنی کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ اللہ کرم کرے اور جب لوگ ساتھ ہوں تو کچھ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف چند دن تک وطن واپس لوٹ آئیں گے او رجو لوگ بیگم کلثوم نواز کے باہر جانے پر باتیں کر رہے تھے انہیں اب شرم آ جانی چاہیے ۔ نواز شریف کی پہلی ذمہ داری ان کی اہلیہ ہیں اور انہیں تیمار داری کےلئے ضرورجانا چاہیے لیکن ابھی اس کے لئے کوئی حتمی دن طے نہیں ہوا ۔ انہوںنے سازش کے حوالے سے کہا کہ وقت آنے پر اور آہستہ آہستہ بتاتے جائیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ایسا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے جس سے نا انصافی کی بو آتی ہو اور لوگ بھی اسے تسلیم نہ کریں ،ہم بھی پی سی او کی اور دیگر باتیں کر سکتے تھے ہمیں باتیں کرنی آتی ہیں لیکن ہم کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں بار بار نا انصافی کی چکی میں پیسا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور جلد آئندہ کے پروگرام کا اعلان کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آرمی چیف مایہ ناز سپہ سالار ہیں اور ان کا رخ اور دباﺅ جمہوریت کی طرف ہے ، ہم نے ان سے متعلق کبھی اشارے کنارے میں بھی بات نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ہمارے سوالات ، شکایات اور تحفظات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ، ہم عدالت سے تصادم او رٹکراﺅ کی بات نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا پاکستان کو نقصان ہوا ہے ، عوام بھی اس فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں۔ بیرون ملک سے بھارت کی تعریفیں کی گئی اور ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا یہ بات قابل توجہ ہے کہ پاکستان خطرات میں گھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ شروع کہاں پر ہوا لیکن ختم اقامہ پر ہوا ۔ اب این اے 120میں عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آنے والا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری میں یہ دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون زیادہ مسلم لیگ کے ووٹ توڑتا ہے ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف مقبول سیاسی قائد ہیں اور ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کے جذبات ، کمٹمنٹ اور محبت ان کے ساتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک ایسی انکوائری جس کے شروع ہونے سے پہلے اس کا نتیجہ جاری ہو چکا ہو اس کے سامنے پیش ہونے سے کیا حاصل ہوگا جس کا آغاز ہونا ہے اس کے نتیجے کا اعلان تو پہلے ہی ہو چکا ہے کہ ریفرنس بنے گا اور یہ یہ فیصلہ بھی ہو چکا ہے کہ یہ کس عدالت میں فائل ہوگا ایسے کسی عمل میں شامل ہونا بے سود ہے اور اس کا کچھ حاصل نہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ان معاملات کو اس مرحلے پر عوام کے سامنے رکھا جائے اور یہ تاثر پیدا نہ ہو کہ نواز شریف یا ان کا خاندان رول آف لاءکے راستے میں رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالتوں کے اوپر پہلے ہی ایڈ منسٹریٹو جج ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے لیکن اس کیس میں عدالت عظمیٰ کا ججز بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اراکین جے آئی ٹی کی بہت تعریفیں ہوئی ہیں اور رپورٹ کو بڑی پذیرائی ملی ہے ، واجد ضیاءایک پولیس آفیسر ہیں اور ان کی ساری زندگی دفاترمیں گزری ہے انہوں نے کبھی ایک میاں بیوی کے جھگڑے کی انکوائری نہیں کی اور انہیں اتنے بڑے کیس کی انکوائری دیدی گئی ہے ۔یہ فیصلہ ہوا ہے کہ شریف خاندان ایسی کسی انکوائری کا حصہ نہیں بنے گا، ہر ذی شعور شخص دیکھ رہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا بڑا کریڈیبل فیصلہ تھاکہ نیب مر چکا ہے بلکہ دفن ہو چکا ہے لیکن مردے کے متعلق یہ خبر ہے کہ وہ بڑی برق رفتاری سے کام کر رہا ہے جو دفن ہو چکا ہے اس مردے میں کہاں سے روح پھونک دی گئی ہے ؟ ۔ انہوںنے کہا کہ ایسے حالات میں (ن) لیگ نے بطور سیاسی جماعت فیصلہ کیا ہے ایسا عمل جو کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کرتا ہو اسے ہر مرحلے پر عوام کے سامنے رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کوشش انصاف کے حصول کے لئے کر رہے ہیں اوریہ احتجاج یا سیاسی ایجی ٹیشن نہیں ہے ، انصاف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے ۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے 28جولائی کے فیصلے میں یہ حکم ہے ہی نہیں کہ مزید تحقیقات ہونی ہیں ۔ نیب کو یہ کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کوموصول ہونے والی شہادت کی بنیاد پر ، اثاثوںسے متعلق ایف آئی، نیب یا بیرون ممالک لکھے گئے خطوط سے جو ملا ہے اس کے اوپر چھ ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے حالانکہ نیب آرڈیننس کے مطابق کسی کے خلاف درخواست آنے اور ا س کے بعد ریفرنس دائر ہونے تک کا باقاعدہ میکنزم ہے لیکن اس کیس میں کسی بھی قانون کو مد نظرنہیں رکھا گیا اور میاں نواز شریف او ران کے خاندان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ غلط تاثر ہے کہ نیب کے افسرا ن انتظار کرتے رہے اور کوئی پیش نہیں ہوا بلکہ نیب کی طرف سے جو بھی نوٹسز بھجوائے گئے ان پر تحریری جوابات نیب کو بھجوا ئے جاتے رہے ہیںاور یہ پہلی دفعہ نہیں ہو رہا کہ کوئی شخص اپنے وکلاءکے ذریعے اپنے جواب داخل کرے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.