Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈان لیکس کا اصل نشانہ کون تھا ؟؟ پرویز رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

    By Daily Khabrainاگست 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pervaiz Rasheed
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں میرا نام استعمال ہوا مگر نشانہ نواز شریف تھے۔ انتخابات سے بھاگنے اور دوسرے راستے تلاش کرنے والا عوامی حمایت سے محروم ہوتا ہے۔ عوام کے منتخب نمائندے کو نکالنا عوام کے حق حکمرانی کی نفی ہے۔ ہمارے نصاب میں جمہوریت سے نفرت اور آمریت کی خوبیاں پڑھائی جاتی ہیں ہم غلط علم دے کر بچوں سے بے رحمی کا سلوک کرتے ہیں۔دھرنے میں چہرہ عمران کا آواز کسی اور کی تھی وہ بتائیں کس کا مہرہ بنے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ عوام نے منتخب کیا ان کا سوال اپنی ذات سے متعلق نہیں تھا۔ جسے عوام منتخب کریں وہ عوام کا نمائندہ اور ترجمان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں عوامی ترجمان کے ساتھ ہمیشہ برا سکلوک ہوا۔انہیں پھانسی دی گئی۔ جلا وطن اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ عوام کا ادارہ ہے جہاں عوام کے منتخب کردہ لوگ بیٹھے ہیں اور جسے عوام منتخب کرتے ہیں ۔ اسے نکالنا عوام کی توہین ہے اور عوام کے حق حکمرانی کے اصول کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا بہانہ میں تھا اور نشانہ نواز شریف تھے مجھ پر الزام لگا کر نواز شریف کے خلاف مہم چلائی گئی جس نے خبر دی اور لکھی اس نے لکھا کہ میری خبر کی کسی نے تصدیق نہیں کی۔یہ خبر صرف میرے نہیں دوسروں کے علم میں بھی تھی اور دوسرے بھی اسے رکوا نہیں سکے جس نے خبر نہیں رکوائی اسے سزا دے دی گئی لیکن جس نے خبر دی اس تک جے آئی ٹی کیوں نہیں پہنچی۔ اسے بے نقاب کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لشکر کشری کے لئے خیبر پختونخواہ کے وسائل استعمال کئے گئے تھے اور اعلان یہ تھا کہ نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالا جائے گا اور لوگوں میں اشتعال پیدا کیا گیا۔پہلے دھاندلی کا الزام نواز شریف پر تھا پھر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ وہ سکیورٹی لیک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ والا معاملہ کیا تھا جس میں نواز شریف کو نا اہل کیا گیا ایسے واقعات ہماری تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو 8ماہ رہ گئے ہیں سیاست میں انتخابات جیتنا سیاستدان کا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے جو انتخابات کی بجائے دوسرا راستہ اختیار کرے یہ اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ وہ شخص عوام کی حمایت سے محروم ہے۔اور وہ دوسرے طریقے سے حریف کو ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نصاب میں آمریت کی خوبیاں بتائی جاتی ہیں اور جمہوریت سے نفرت سکھائی جاتی ہے نصاب میں جمہوری جدوجہد کا ذکر نہیں چلے گا اور آمریت کی کارکردگی کا ذکر ملے گا۔ اس سے عوام کے ذہنوں کو بدلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ بے رحمی کا سلوک کرتے ہیں اور انہیں غلط علم دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ پڑھنے کا موقع نہیں ملا تاہم ڈان لیکس سمیت جتنے بھی کمیشن بنے ان سب کی رپورٹ شائع کی جانی چاہیئے اور حقائق عوام تت پہنچائے جانے چاہیئں۔ لیاقت علی خان کی شہادت بے نظیر کی شہادت اور دیگر ایسے واقعات کی رپورٹ بھی منظر عام پر آنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں چہرہ عمران خان کا تھا اور بول کوئی اور رہا تھا۔جاوید ہاشمی نے کچھ باتیں بتائی بھی ہیں ۔ عمران خان اور دوسرے لوگ خود بتائیں وہ کس کا چہرہ بنے تھے۔ عدلیہ کو چاہیئے کہ وہ جاوید ہاشمی کو طلب کر کے پوچھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈھ سال سے وزیراعظم پر جو الزامات لگائے گئے ان کا ہر طرح کاموقع ملنے کے باوجود عمران خان اور دوسرے ثبوت نہیں لا سکے۔ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا جیسا کہ عدالت نے خود کہا کہ کرپشن اور بد عنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور سزا اس پر دی گئی جس کا پانامہ میں ذکر ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ ایک ویزہ ہوتا ہے نواز شریف نے اقامہ اس وقت لیا جب وہ ملک سے باہر تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.