تازہ تر ین

گوجرانوالہ میں فرنیچرفیکٹری میں آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ منہدم

گوجرانوالہعزیزکراس بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔گوجرانوالہ میں عزیز کراس بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ آگ نے فیکٹری سے منسلک موٹرسائیکل پارٹس کے گودام کوبھی اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوجانے کا خدشہ ہے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جب کہ فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں  تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو کی مزید 4 گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ڈی ای او عمرگھمن کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید ہے کہ عمارت میں کریک پڑنا شروع ہوگئے ہیں ، فیکٹری کے سامنے والا حصہ تپش کے باعث گرنا شروع ہوگیا ہے جب کہ پوری عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ ڈی ای اوعمرگھمن اور ضلعی انتظامیہ نے  آس پاس کی فیکٹریوں کے عمارتوں کو خالی کروانے کیلئے اعلانات کرانا شروع کردئیے ہیں اور دوسری فیکٹریوں کے مزدوروں کو جلد سے جلد عمارت خالی کرکے باہر نکلنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم فی الحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain