تازہ تر ین

نئی پاکستانی فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کی لاہور تھیٹر میں نمائش

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے عمل میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی پاکستانی رومانوی فلم پنجاب نہیں جاﺅنگی کی عید الالضحیٰ سے قبل لاہور کے سائن اسٹار تھیٹر میں افتتاحی نمائش منعقد کی گئی۔ ستاروں جیسی جگمگاتی تقریب میں فلم کے ستاروں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، دیگر صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد اور فلم کے مرکزی اسپانسر بینک الفلاح کے سینئر انتظامی عہدے داران نے شرکت کی۔ بینک الفلاح کی اسپانسر شدہ یہ فلم ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان محبت کی تکون کے گرد گھومتی ہے فلم میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں احمد علی بٹ، صباءحمید، سہیل احمد، اظفر رحمٰن اور نوید شہزاد شامل ہیں۔تفریح سے بھرپور یہ فلم ملک بھر کے سینماﺅں میں عیدالالضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بینک الفلاح کے چیف مارکیٹنگ آفیسر علی مستنصر نے کہا کہ” بینک الفلاح پاکستان میں جدید اختراعات کے ساتھ تخلیقی سرگرمیوں اور فنون لطیفہ کی بھرپور معاونت فراہم کرتا ہے۔ہمارے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی ہمیشہ سے اہم ترجیح رہی ہے۔ بینک نے نہ صرف معروف فلم سازوں کے ساتھ تعاون کیا بلکہ بینک الفلاح کے رائزنگ ٹیلنٹ پلیٹ فارم سے بھی نئے فلم سازوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔“بینک الفلاح دیگر ذرائع کے علاوہ اپنے رائزنگ ٹیلنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے فلم، فیشن اور، جدید اختراعات اور کھیلوں کی سرپرستی اور معاونت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔بینک کی معاونت کے نتیجے میں متعدد فلم ساز، فیشن ڈیزائنرز، موجدین اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو مضبوط بناچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain