تازہ تر ین

معروف اداکارہ کی شیخ رشید سے شادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حریم فاروق کا قیصر پیا کو شادی سے انکار ، شیخ رشید کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کر کے سب کو دنگ کر دیا۔ نجی ٹی وی کےپروگرام ”مذاق رات“ میں شریک حریم فاروق کو سٹیج اداکار قیصر پیا کے ساتھ ایکٹنگ کرنے کا کہا گیا اور اس کیلئے انہیں ”صورتحال“ بھی بتا دی گئی کہ اس موضوع پر بات ہو گی۔اور موضوع تھا شادی کا ، جس میں قیصر پیا نے حریم فاروق کو یہ باور کروانا تھا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے. یہ ”ایکٹنگ“ تو بہت مزاحیہ رہی اور حریم فاروق نے قیصر پیا کو شادی سے صاف انکار کر دیا اور وجہ پوچھنے پر بتایا کہ منہ پر ہی بول دینا چاہئے اور تاحال شادی کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے، جب اللہ کی مرضی ہو گی تو ہو جائے گی اور اب تک میں نے سوچا بھی نہیں ہے کہ میں نے شادی کرنی ہے. اس پر قیصر پیا نے چٹکلہ چھوڑا کہ ا?پ نے کیوں شادی نہیں کرنی؟ کیا شیخ رشید کی شاگرد بننا چاہتی ہیں؟ اس پر انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ شیخ رشید کیساتھ میں شادی کر لوں گی، اور ان کا یہ جواب سن کر پروگرام کے میزبان سب ہی حیران میں مبتلا ہو گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain