Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک سر زمین پھر خطروں کی زد میں, سنسنی خیز خبر

    By Daily Khabrainستمبر 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pak army
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بدھ کی شب ، جی ایچ کیو کے سبزہ زار پر منعقد ہونے والی یوم شہداکی تقریب میں براہ راست اور بین السطور ، دونوں طریقوں سے یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان ترنوالہنہیں کہ اسے سرجیکل سٹرائیکس کا نشانہ بنایا جائے ۔ بعض شرکا کی رائے تھی کہ یہ پیغام ، بھارت اور امریکہ دونوں کیلئے تھا کیونکہ بھارت، کنٹرول لائن کے اس پار سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویدار ہے جس کا اگرچہ کوئی ثبوت نہیں جب کہ بعض مبصرین کو خدشہ ہے کہ جنوبی ایشیااور افغانستان کیلئے ٹرمپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد مغربی سرحد سے مزید ڈرون حملے یا سرجیکل سٹرائیک کی جا سکتی ہے۔ ان ہی خدشات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ، ایبٹ آباد میں امریکہ کی کارروائی اس لئے ممکن ہو سکی تھی کہ ہمیں خوش فہمی تھی کہ افغانستان میں ایک دوست ملک موجود ہے جس کے ہم نان نیٹو اتحادی ہیں، یہ خوش فہمی دور ہو گئی اور اب علم ہے کہ وہاں دشمن موجود ہے اس لئے اب کوئی آ کر دکھائے۔ اس تقریب کی غالبا سب سے اہم بات جنرل باجوہ کا یہ اعلان تھا کہ جہاد ریاست کا ہی حق ہے اور یہ حق ریاست کے پاس ہی رہنا چایئے ۔ اسی خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروپ جہاد کے نام پر فساد کر رہے ہیں۔قومی سطح پر اسی نوعیت کے واضح بیانیہ کی ضرورت ہے جو بطور خاص نوجوانوں کو گمراہ گروپوں کے ہاتھ لگنے سے بچائے گی۔ تقریب کے شرکانے بطور خاص اس اعلان کو نوٹ کیا۔ بلوچستان کے حوالہ سے جنرل باجوہ نے خصوصے پیرائے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو اسی طرح خون دینے کوتیار ہیں جیسے اس کے بیٹوں نے دیا ہے ،ہمیں بلوچستان کے غیور عوام پر فخر ہے جہنوں نے دہشت گردی ،علیحدگی پسندوں کو یکسر مسترد کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم ان کی ہر نقل وحرکت پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ دشمن ہمارے اند ر کسی بھی قسم کی تقسیم نہیں ڈال سکتا ہم ایک ہیں ہمارا دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کے انچ ،انچ کی حفاظت کریں گے۔یوم شہداکی یہ تقریب روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی جس میں شہداکے خاندانوں کو مہمان خصوصی کا درجہ حاصل تھا اور وہ ہر نگاہ کا محور تھے۔ تقریب کے دوران شہدا کے بارے میں دستاویزی فلم دکھانے کے موقع پر تو سب ہی شرکاآبدیدہ تھے جب کہ شہداکے لواحقین کیلئے پوری تقریب ہی جذباتی رنگ لئے ہوئے تھی۔ نظامت کے فرائض سرانجام دینے والوں نے شاندار الفاظ میں شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا جب کہ ضیامحی الدین کی تحت الفظ پڑہی گئی ملی نظم نے میلہ ہی لوٹ لیا۔قبل ازیں یوم دفاع کی خصوصی تقریب کے پہلے حصے میں پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت جبکہ دوسرے حصے میں شہداءکی داستان پیش کی گئی۔ تقریب کے انعقاد سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کی ستر برس کی تاریخ پر محیط متعلق دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا گیا۔تقریب میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی روایتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔ تاہم فوجی بینڈ کی کارکردگی نے شرکاکے دل جیت لئے۔ تقریب میں ملک کے منتخب سیاسی نمائندوں کی موجودگی نے یکجہتی کے تاثر کو تقویت دی۔ حکمراں مسلم لیگ اور حزب اختلاف کی پیپلز پارٹی کی نمائندگی موجود تھی تاہم تحریک انصاف جیسی بڑی سیاسی جماعت کے نمائندوں کی عدم موجودگی محسوس کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداپر پھول چڑھائے سلامی پیش کی ۔تقریب میں شریک شرکانے کھڑے ہو کر شہداکو خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب میں ملی نغموں اور قومی ترانوں کے ذریعے پاک وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔

      پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.