Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برماءمیں ثبوت مٹانے کےلئے خوفناک اقدامات، مسلمانوں کی لاشوں سے بھیانک سلوک

    By Daily Khabrainستمبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    barma
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیگون، ڈھاکہ، واشنگٹن، ٹورنٹو (نیوز ایجنسیاں) روہنگیا مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہاں دینے والے سفاک بری فوجیوں اور انتہا پسند بدھوﺅں کی حیوانیت یقینا بیان سے باہر ہو گئی ہے۔ ان ظالموں نے نہ صرف سینکڑوں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر ڈالا ہے بلکہ اب اپنے بھیانک جرائم کی پردہ پوشی کیلئے ان بے گناہ مقتولوں کی لاشوں کو اکٹھا کر کے جلانا بھی شروع کر دیا ہے۔ ایک دیہات میں 130 افراد کے قتل کی خبر ملی جبکہ دیگر کئی دیہاتوں میں بھی لوگوں کو درجنوں کے حساب سے مارا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کسی بھی ایک گاﺅں کو گھیر لیتی ہے اور پھر فوجی لوگوں پر اندھادھند گولیاں برسانا شروع کر دیتے ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کو سینکڑوں کی تعداد میں مارنے کے بعد سکیورٹی فورسز اور بدھ انتہا پسند ان کی لاشوں کو اکٹھا کر کے جلا رہے ہیں۔ رخائن میں پھر سے بھڑک اٹھنے والے تشدد کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 64 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوج اور رخائن کے بودھ ان کے گاو¿ں کو تباہ و برباد کر رہے ہیں۔حکومت ان الزامات سے انکار کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمان اور انتہاپسند جنگجو خود ہی اپنے گاو¿ں جلا رہے ہیں لیکن بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈ نے بتایا کہ انہوں نے خود اپنی آنکھوں کے سامنے ایک گاو¿ں کو جلتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔میں ان چند صحافیوں میں سے ایک ہوں جنہیں میانمار کی حکومت نے ماو¿نگدا کے حالات کا جائزہ لینے بلایا ہے۔ اس دورے کی شرط یہ ہے کہ ہمیں جماعت میں رہنا ہے اور ہم اکیلے کہیں نہیں جا سکتے۔ ہم انہی علاقوں میں جا سکتے ہیں جہاں حکومت ہمیں لے جانا چاہتی ہے۔ہم نے جب بھی کسی اور علاقے میں جانے کی اجازت مانگی تہ یہ کہہ کر انکار کر دیا گیا کہ وہ محفوظ نہیں ہیں۔ ایمن اردوان نے کہا کہ یہ بات انتہائی ناقابل یقین، حیرت انگیز اور افسوسناک ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے اس دور میں بھی میانمار کی حکومت ایک شرمناک انسانی المیے کو پروان چڑھا رہی ہے اور عالمی برادری بے حسی کے ساتھ صرف تماشا دیکھ رہی ہے۔ روہنگیائی مسلمانوں پر میانمار کی حکومت جو مظالم ڈھا رہی ہے انہیں دیکھ کر ایسا کوئی بھی انسان لاتعلق نہیں رکھتا جس کے سینے میں درد مند دل ہو۔ترک خاتون اول نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کی مدد کے لیے ترکی سے جو بھی بن پڑا وہ کرے گا اور اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اٹھائے گا۔ میانمار میں تعینات اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ینگ ہی لی نے تصدیق کی ہے کہ پرتشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میانمار میں جاری پرتشدد واقعات میں اب تک ایک ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ میانمار میں تعینات اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ینگ ہی لی نے بتایا ہے کہ ہمیں میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملوں کی مستقل اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور اب تک عینی شاہدین کے بیانات سے پتہ چلا ہے کہ ریاست راکھین میں ہلاک شدگان کی تعداد 1 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کے بعد اب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی روہنگیا مسلمانوں کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہمیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تحفظات ہیں ۔ جون میں میانمار کی لیڈرآنگ سان سوچی سے اوٹاوا میں میری ملاقات ہوئی تھی اور میں نے ان کے سامنے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ امریکہ میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت اور واشنگٹن میں برما کے سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرنے اور اسے دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر ٹاریٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر روہنگیا دیہات کو نذرآتش کرنے اور تشدد کے واقعات سمیت انسانی حقوق کی خلاف وری کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان گزشتہ اکتوبر میں تشدد شروع ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی

      پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی

      کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.