Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ۳)اتفاق رائے تمام اسملیاں تحلیل کر کے قبل ازوقت الیکشن کرائے جائیں :تحریک انصاف

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کردی جائیں‘ الیکشن میں تاخیر نہیں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں‘ حلقہ بندی پر مزید غور ہونا چاہئے۔ اتوار کو اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔ قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کردی جائیں۔ اتفاق رائے سے کے پی کے اسمبلی بھی قبل از وقت تحلیل کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی پر مزید غور ہونا چاہئے فوری منظوری کے حق میں نہیں۔ جمہوریت کی اصل روح الیکشن ہے مردم شماری نہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے خیبرپختون خوا کی اسمبلی توڑنے کو بھی تیارہیں۔اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہئے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔ تحرےک انصاف کے سنئےر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحرےک انصاف الےکشن مےں تاخےر کا باعث بننے والی کسی غےر آئےنی ترامےم ےا قانون کو کسی صورت تسلےم نہےں کرے گی ، تحرےک انصاف نے ملک مےں بڑے بڑے جلسوں نے چوروں اور ڈکےت حکمرانوں کو پرےشان کر دےا ہے ، سونامی کے بعد ملک مےں اےک نےا سےاسی طوفان نے (ن) لےگ کی صفوں مےں زلزلہ طاری کر دےا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحرےک انصاف سےاست مےں نئی جدت لےکرآئی ہے ، پےپلز پارٹی اور (ن) لےگ مورثی سےاسی جماعتےں ہے ، ان خےالات کا اظہار گزشتہ روز آزاد کشمےر پی ٹی آئی مرکزی جنرل سےکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدےن دےوان کی جانب سے صحافےوں کے اعزاز مےں دئےے گئے ظہرانے مےں گفتگو کے دوران کےا ، انہوں نے کہا کہ ملک آج شدےد بحرانوں سے دوچار ہے اسکا واحد حل فوری نئے انتخابات ہے۔ تحریک انصاف کے صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بظاہر نورا کشتی کرنے والے بھائی اور بھائی درحقیقت کرسی کےلئے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں 30برسوں سے اقتدار پر قابض شریف خاندان کا سورج غروب ہو رہا ہے جبکہ عمران خان کی 21سالہ سیاسی جدوجہد سے ملک بھر میں انصاف کا سورج طلو ع ہو رہا ہے عبدالعلیم خان نے این اے122کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور صوبائی وزیر انہوں نے اس حلقے میں میاں میر ہسپتال اور دھرمپورہ انڈرپاس سمیت میگا منصوبے مکمل کیے اور45کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائے انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر باقی ماندہ کچی آبادیوں کو بھی مالکانہ حقوق دلائے گی اور غریب عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے عبدالعلیم خان نے پی پی147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی کے ہمراہ مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ نے گزشتہ10برسوں میں پنجاب بھر کے عوام کو مایوسی ،بے روزگاری اور بد امنی کے "تحفے”دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں وفاقی اور صوبائی وزراءکی لائن لگی ہوئی ہے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.