تازہ تر ین

مہوش حیات نے فلمساز کی سٹی گم کردی، ہوش بھی اڑادئیے

کراچی (خصوصی رپورٹ) اداکارہ مہوش حیات نے فلمی معاوضہ بڑھا دیا، نیا معاوضہ سن کر فلمسازوں کے ہوش اڑ گئے ۔ مہوش حیات نے اپنی غیر معمولی شہرت کو کیش کرانے کیلئے اپنا معاوضہ 50لاکھ سے زائد کر دیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں فلمساز شہزاد رفیق، اعجاز کامران، مسعود بٹ اور دیگر نے جب مہوش حیات سے اپنی فلموں میں کام کرنے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے پچاس لاکھ کا مطالبہ کیا جس پر یہ فلمساز دنگ رہ گئے۔ ان فلمسازوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی فلمی صنعت عزیز ہے اور بڑے اداکاروں کو اپنے معاوضوں میں خاطر خواہ تعاون کرنا پڑے گا ۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد کے آئٹم سانگ سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد ان کی فلموں جوانی پھر نہیں آنی، ایکٹر ان لاءاور پنجاب نہیں جاﺅں گی نے ملک اور بیرون ملک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain