لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نیویارک میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 58سال تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ نیویارک کی ادا کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی لاڑکانہ، پاکستان روانہ کیا جائیگا جہاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ ایاز سومرو موجودہ رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور تھے ۔ انہیں عارضہ قلب کے پیش نظر نیویارک لایا گیا تھا ۔ یہاں وہ نیویارک پریس بیٹیرئین ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ سوموار کو ان کی طبیعت خراب ہوئی جو کہ ہر ممکن طبی امداد کے باوجود سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جا ملے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے اور کمیونٹی ارکان نے ان کی موت ہر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایاز سومرو کے چھوٹے بھائی عرفان سومرو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں سینئر سفارتکار ہیں ۔ آخری وقت تک وہ اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرتے رہے ۔






































