لاہور (پ ر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ لکھووال گاو¿ں گئے۔ وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے والدےن، بیوہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد شہید محمداسلم کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ کو سوا کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا اور اہل خانہ کیلئے مفت گھر دینے اور بےٹوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید محمد اسلم کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ شہےد کے بچے اور بچےاں جتنا بھی پڑھنا چاہیںگے ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ شہید کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی اوراہل خانہ کو شہےد کی تنخواہ باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ شہےد کے اےک بےٹے کو پولےس مےں بھرتی کےا جائے گا جبکہ دوسرے بےٹے کو اس کی تعلےمی قابلےت کے مطابق ملازمت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہےد محمد اسلم کے والدےن، بےوہ اور بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداءپوری قوم کے ہیرو اور محسن ہیںاورآپ کے اہل خانہ کی ہرممکن دیکھ بھال ہمارا فرض ہے جو ہم احسن طرےقے سے نبھائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد اسلم نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور قوم ےہ عظیم قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہمارا افتخار ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہادت جیسے عظیم رتبے کا کوئی مول نہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیںاور شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورآپ کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔ قوم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہابز شریف رائیونڈ دھماکے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ لکھووال گاو¿ں گئے اور شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید محمد اسلم کے والدین‘ بیوہ اور بچوں کے حوصلے کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے لی کی چیانگ (Mr.Li Keqiang) کو دوسری مدت کیلئے چین کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارکباد دی ہے۔






































