لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر میں سورج کی کرنوں کے ساتھ ہلکی ہوائیں بھی چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات نے کل کئی علاقوں میں ہلکی بارش پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ آج اور کل ہواﺅں کے ساتھ کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی ہو گی۔ پی ایس ایل کے دونوں ہی پلے آف میچز کے روز محکمہ موسمیات نے بارش کی خبر دے دی ہے۔ کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔