اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں ہاکی کے پروموشن و ڈیولپمنٹ کیلئے حکومت سے10کروڑروپے کی خصوصی گرانٹ مانگ لی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ ملک میں ہاکی کے کھیل کے گرتے ہوئے معیارکو بلندکرنے کے لیے فنڈزکی ضرورت ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ امورکی طرف سے ملنے والی سالانہ گرانٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، اس گرانٹ سے صرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی اور ٹرانسپورٹ کی مد میں خرچ ہی پورا کیا جاسکتا ہے۔محدود گرانٹ سے انگلینڈ، ہالینڈ اورجرمنی کی ٹیموں سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، دنیا میں ہاکی کی بنیادی ٹیکنیک میں تبدیلی آچکی ہے لیکن ہم پرانے فارمیٹ کے تحت ہاکی کھیلنے پرمجبور ہیں، لہذا ہمیں گرانٹ فراہم کی جائے تاکہ ہاکی کوگراس روٹ کی سطح پر پروموٹ کیاجاسکے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہباز احمد نے کہاکہ ہاکی کی پروموشن فنڈزکے بغیر ممکن نہیں، فنڈز ملے تو وژن 2020 کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے، ہاکی کی اکیڈمیوں کیلئے متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،10کروڑ روپے کی گرانٹ سے ملک بھر میں ہاکی کی اکیڈمیاں اور جونئیر سطح کے ہاکی کے ایونٹس آرگنائز کیے جائیں گے، ملک میں ہاکی کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں شہباز احمد نے کہاکہ انٹرنشنل ہاکی کے مقابلوں میں مثبت نتائج کے لیے ٹارگٹ سیٹ کیا گیا ہے،کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ کردیا گیا ہے، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ ساتھ ویڈیوریکارڈنگ کے ذریعے کھلاڑیوں کا ڈیٹا یکجا کیا گیا ۔
بریکنگ نیوز
- ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
- محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
- سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
- پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
- ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تیاریاں، 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع
- چینی ارب پتی گو وینگئی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا
- فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کو شکست، پیراگوئے میں قومی تعطیل کا اعلان
- پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے نیچے آگئی
- ویراٹ کوہلی کی پاکستانی ننھے مداح جاہد احمد سے دل چھو لینے والی ملاقات
- پی سی بی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 6.7 ارب روپے منظور کر لیے
- وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے
- وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم
- برازیل کے صدر لوئز لولا نے غزہ صورتحال پر نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دے دیا
- سعودی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر، فٹبال فیڈریشن چیف نے استعفیٰ دے دیا
- لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نجکاری کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین مقرر
- شدید گرمی سے جرمنی کی ٹرام پٹریاں پگھل گئیں
- چین کے جنوب مغرب میں 5.5 شدت کا زلزلہ, 13 افراد زخمی
- ایران: تہران کی منظور شدہ گزرگاہوں کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت قبول نہیں
- وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1,700 سے تجاوز کر گئیں
