Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آبی بحران سے زراعت تباہ ، کالا باغ سمیت چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کیے جائیں: کسان رہنما

    By Daily Khabrainجولائی 2, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رحیم یار خان (سپیشل رپورٹر) پاکستان میں پانی کا بحران زراعت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو طلب کرنا اور کومنٹس حوصلہ افزا ہیں۔ آصف علی زرداری کے بعد اب شہباز شریف کی طرف سے کالا باغ ڈیم نہ بنانے کا اعلان کرنا‘ملک کی معیشت اور زراعت تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگری فورم پاکستان اور کسان اتحادکے رہنماﺅں نے ”خبریں“ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایگری فورم پاکستان رجسٹرڈ پنجاب کے صدر چودھری احمد علی اختر‘ ضلعی صدر چودھری حبیب اللہ‘ جنرل سیکرٹری رشید احمد‘ تحصیل رحیم یارخان کے صدر محمد اقبال کمبوہ‘ تحصیل صادق آباد کے صدر احمد اکرام چودھری‘ کسان اتحاد بہاولپور ڈویژن کے صدر میاں فیصل منصور اختر‘ ضلعی آرگنائزر راجہ محمد خان‘ امتیاز احمد‘ جام شہزاد شکور اور تحصیل صادق آباد کے چیئرمین محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق 2025ءتک پاکستان کی زرعی معیشت شدید خطرات سے دوچار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا اس سال چھ ماہ تک نہریں بند رہنے کی وجہ سے لوگ پانی کی ایک ایک بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ انسانوں اور جانوروں کے پینے کے لئے پانی دس دس میل دور سے لانا پڑتا ہے۔ جانوروں کا چارہ کاشت نہ کیا جا سکا ایسے دیہاتی خاندان جن کا ذریعہ روزگار لائیوسٹاک ہے گائے بھینسیں بکریاں پال کر دودھ فروخت کرنا ہے‘ کنگال ہو گئے اور اپنے مال مویشی فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے کپاس اور گنے کی بروقت کاشت نہیں کی جا سکی جس سے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں نے زمین کے مالکان کو زمین ٹھیکے پر لینے سے معذرت کر لی ہے۔ کھیت مزدور بے روزگار ہورہے ہیں۔ اگر صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ ہماری سونا اگلتی زمینیں بنجر ہو سکتی ہیں۔ پھلوں سے لدے باغات تباہ ہو سکتے ہیں کیونکہ ہندوستان ہمارے دریاو¿ں پر دھڑا دھڑ ڈیم تعمیر کرکے ہمارا پانی اپنی زراعت کیلئے استعمال کر رہا ہے مگر ہمارے حکمران ہندوستان کو ڈیمز بنانے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان میں ایوب حکومت کی طرف سے منگلا اور تربیلا ڈیم بنانے کے بعد پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ (ن)‘ اور (ق) لیگ نے حکومتوں کے مزے تو لوٹے مگر کوئی ڈیم بھی تعمیر نہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے آخری دور میں آصف علی زرداری نے کالاباغ ڈیم کو تعمیر نہ کرنے کا اعلان کر کے زرعی معیشت خصوصاً کسان طبقے پر بجلی گرا دی اب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کراچی میں کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے کا اعلان کر کے محب وطن پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کر دیا ہے۔ زراعت بچاﺅ تحریک میں شامل کسان تنظیموں ایگری فورم پاکستان رجسٹرڈ اور کسان اتحاد کے رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ چاروں صوبوں کے اتفاق رائے سے کالا باغ ڈیم اور بھاشا ڈیم سمیت بڑے اور چھوٹے ڈیمز تعمیر کئے جائیں۔
    کسان رہنما

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے

    پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت

    بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.