جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018ءسے قبل پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ٹھپہ مافیا دھاندلی میں سرگرم ، نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے حلقے پی ایس 80سے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے عزیز راہوپوٹو کو گرفتار کرلیا گیا، عزیز راہو ایجوکیشن آفس میں قربان علی کے دفتر میں پیپلزپارٹی کے امیداور مراد علی شاہ کے انتخابی نشان پر ٹھپے لگارہاتھا، ملزم سے 200سے زائد ٹھپے لگے ہوئے پوسٹل بیلٹ پیپرز برآمد کرلئے گئے، ڈی آئی جی حیدرآباد سلطان خواجہ کے مطابق ایس ایس پی جامشورو کو واقعہ کی تحقیقات کیلئے روانہ کردیاگیاہے۔