تازہ تر ین

سسر نے بیٹے کیساتھ مل کر بہو کی 4انگلیاں کاٹ دیں

چیچہ وطنی(نمائندہ خبریں)ظلم کی انتہا، معمولی بات پرسسر نے بیٹے کے ہمراہ بہو کی زبردستی چار انگلیاں ٹوکہ مشین میں دے کر کاٹ دیں، یہ باتیں نواحی گاﺅں 113/12-L کے رہائشی گلاب علی نے اپنے بھائی عاشق علی، اللہ دتہ، نصیر احمد اور نیاز احمد کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں ۔ اس نے بتایا کہ میری بیٹی ستاں بی بی کی ایک سال قبل اسی گاﺅں کے اصغر کے ساتھ شادی ہوئی تھی ، معمولی بات پر اصغر اور اسکے والد انور نے ستاں بی بی کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا ہاتھ ٹوکے والی مشین میں دے دیا جس سے اسکی چار انگلیاں کٹ گئیں زیادہ خون بہہ جانے پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا ، اس نے چیچہ وطنی پریس کلب کی وساطت سے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain