تازہ تر ین

نواز،مریم ،صفدر نے گھروں کو سب جیل قرار دینے کی درخواست جمع کرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ،چیف سیکریٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف ابھی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التواءہیں۔لہذا قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ نے درخواست میں استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے گھر کو ہی سب جیل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کی قیادت میں ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر ان کا جیل میں طبی معائنہ کیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain