تازہ تر ین

پشاور میں المناک واقعہ بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی کھل کر شرکت7ہلاک

پشاور( ویب ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی گاوں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کود پڑے۔نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain