تازہ تر ین

جائیداد کے لالچ میں سسرالیوں نے بہو کو بد ترین تشدد کر کے مار دیا ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

قبولہ شریف (نمائندہ خبریں) جائیداد کی خاطر سسرالیوں نے بہو کو کرنٹ لگا کر،گلہ دبا کر اور زہر دے کر مار دیا۔ مقتولہ نسیماں بی بی کا خاوند اللہ دتہ آٹھ ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا تھا جبکہ سسر نے بہو پر الزام لگادیا کہ میرے بیٹے کو بہو نے زہر دیا ہے، تین ماہ قبل قبر کشائی ہوئی ،اب فینزک رپورٹ میں وجہ موت ہارٹ اٹیک آئی تو سسر نے اپنے تینوں بیٹوں کے ساتھ ملکر بہوکو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ قبولہ کے چند قدم کے فاصلے پر رہائشی اللہ دتہ عرصہ آٹھ ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا تھا جس کے چند ہی دنوں بعد سسر مالی ولد سید نے اپنی بہو پر الزام لگایا کہ میرے بیٹے متوفی اللہ دتہ کو اس کی بیوی نے زہر دیکر مارا ہے اور بذریعہ عدالت اپنے بیٹے کی قبر کشائی کروائی جس کی فینزک لیب سے رپورٹ اب موصول ہوئی کہ وجہ موت دل کے دورے سے ہوئی ہے، متوفی اللہ دتہ بھینسوں کی خرید و فروخت کرتا تھا اور آدھ حصہ پر مختلف لوگوں میں اپنی بھینسیں اور گائیں بھی دے رکھی تھیں، متوفی صاحب جائیداد تھا جبکہ باپ اپنے بیٹے کی لاکھوں کی جائیداد ہڑپ کرنا چاہتا تھا اسی وجہ سے اپنی بہو پر زہر دینے کا الزام لگایا تھاجبکہ بہو بڑی مشکل سے اپنا اور اپنی پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹا حسنین علی بعمر آٹھ سال کی پرورش کر رہی تھی گذشتہ روز فینزک رپورٹ میں وجہ موت زہر دینا ثا بت نہ آئی تو سسر مالی نے اپنے تینوں بیٹوں رمضان،علی شیر،عالم شیر اور اپنے ایک رشتہ دار محبوب ولد منظور کے ساتھ ملکر بہو کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گلا دبا کر بجلی کا کرنٹ اور زہر دیکر قتل کر دیا جبکہ ملزم عالم شیر خود ہی تھانے میں پیش ہوگیا کہ میں نے اپنی بھابھی کو ماردیا ہے پولیس فوری موقع پر پہنچی تو گھر کا مین دروازہ اندر سے بند تھاجبکہ ڈرائینگ روم کا دروازہ توڑا گیا اور مقتولہ کی لاش کو اپنے قبضہ میں لےا گیا مقتولہ نسیماں بی بی کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو مقتولہ کے بھائی محمد اکرم سکنہ محلہ خادم آباد بہاولنگر کے حوالے کر دیا اور بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 302/2018 درج کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain