راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستے مقامی انتظامیہ کیساتھ الیکشن کے دوران تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں معاونت کرنا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان روابط ہیں۔





































