تازہ تر ین

ہے ناں حیرت کی بات ۔۔سوات میں سو شل میڈیا کلب چالو ہوگیا آپ بھی خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں

سوات (ویب ڈیسک ) حالیہ انتخابات میں ویب چینلز یا سوشل میڈیا کے صفحات بڑی حد تک متحرک نظر آ رہے ہیں۔ کوئی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ یا پھر ویب چینلز دیکھیں، اپنے علاقوں میں امیدواروں کی اشتہاری مہم بخوبی چلا رہے ہیں۔انتخابات پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج سوات شہر میں بازاروں یا تقریبات میں جہاں روایتی ٹی وی چینلز کے کیمرے لگے ہوتے ہیں، وہاں سوشل میڈیا کے موبائل فونز اور ڈی ایس ایل آر کیمرے لیے نوجوان بھی متحرک نظر آتے ہیں۔سوات میں اب سوشل میڈیا کلب بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کے ارکان کی تعداد چونتیس تک ہے۔شمال نیوز ایک ویب چینل کے طور پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس چینل کے انچارج محمد شیراز نے بتایا کہ ان دنوں اخبارات اور نیوز چینلز کی نسبتاً لوگ سوشل پیجز اور ویب چینلز پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور سوات میں رجحان زیادہ یہی پایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویڑن میں جب فوجی آپریشن شروع ہوا تھا تو بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے تھے، ا±ن دنوں میں اس علاقے کی خبروں کے لیے لوگ صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ویب پیجز پر تازہ ترین خبروں پر انحصار کرتے تھے۔ ’وہ رجحان اب شدت اختیار کر چکا ہے۔‘خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نیوز چینل، لکی مروت کے مروت ٹی وی چینل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عہد نامہ کے نام سے ویب چینلز اور سوشل میڈیا چینلز کام کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نیوز چینل، لکی مروت کے مروت ٹی وی چینل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عہد نامہ کے نام سے ویب چینلز اور سوشل میڈیا چینلز کام کر رہے ہیں۔سڑک کنارے دو افراد اگر موبائل فون سے کوئی تصویر یا ویڈیو بنا رہے ہوں تو یہ ضروری نہیں کہ کوئی ذاتی تصویر یا ویڈیو ہو بلکہ اکثر اوقات سوشل میڈیا کے کارندے سوات کے بازاروں اور گنجان باد علاقوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آتے ہیں۔یہ رجحان صرف سوات میں نہیں بلکہ دیگر شہروں میں بھی پایا جاتا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نیوز چینل، لکی مروت کے مروت ٹی وی چینل اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عہد نامہ کے نام سے ویب چینلز اور سوشل میڈیا چینلز کام کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا کے صفحات ہوں یا ویب چینلز، اس کے لیے کوئی لمبے چوڑے ساز و سامان کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف ایک سمارٹ فون ہی سارے کام کر لیتا ہے۔ آپ ایک اچھے صحافی بن سکتے ہیں اور باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں مگر شرط ہے کہ آپ کا صحافت کی جانب رجحان ہو۔یہ کووریج مقامی لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے سمارت فونز اور کیپیوٹرز پر آسانی سے دیکھ لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوات میں سوات نیوز ڈاٹ کام نامی چینل کے صفحے کو پسند کرنے والوں کی تعداد نو لکھ تک پہنچ چکی ہے۔ان انتخابات میں بیشتر امیدوار اب ان سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں۔ جلسوں اور کارنر میٹنگز کی مکمل کووریج سوشل میڈیا اور ان چینلز کی اپنی ویب سائٹس پر آسانی سے نشر کی جاتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain