تازہ تر ین

یا سمین را شد کے حلقہ یو سی 50میں گندے نالے سے سینکڑوں شناختی کا رڈز کی ڈرا ما ئی بر آمدگی

لاہور(ویب ڈیسک) این اے 125 کے علاقے شفیق آباد میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 کے علاقے شفیق آباد کی یونین کونسل 50 میں گندے نالے سے سیکڑوں قومی شناختی کارڈ برآمد کیے گئے ہیں جو تین تھیلوں میں بند کرکے نالے میں ڈالے گئے تھے۔پولیس کاکہنا ہےکہ شناختی کارڈ بند روڈ نالے سے برآمد ہوئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب این اے 125 سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ کیا شناختی کارڈ متعلقہ علاقے کے رہائشیوں کے ہیں اور اس میں دھاندلی کی کوشش تو نہیں کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain