تازہ تر ین

عام انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل مکمل

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ الیکشن کے روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔پنجاب میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 اور سندھ کے 2 کروڑ 23 لاکھ 97 ہزار 244 افراد ووٹ ڈال سکیں گے جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 اور بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ووٹرز اپنا حق استعمال کریں گے۔اس کے علاوہ فاٹا کے 25 لاکھ 10 ہزار 154 اور اسلام آباد کے 7 لاکھ 65 ہزار 348 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کل تعداد 11 ہزار 677 ہے جن میں قومی اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تعداد 1805 ہے اور قومی اسمبلی کی نشتوں پر 1623 ا?زاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تعداد 3856 ہے جب کہ 4399 امیدوار ا?زاد حیثیت میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات لڑرہے ہیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوصی نشستوں پر 172 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 386 امیدوار ہیں جب کہ اقلیتوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 44 اور صوبائی پر 113 امیدوار ہیں۔بابر یعقوب کےمطابق الیکشن کمیشن میں کل 120 جماعتیں فہرست میں ہیں جن میں سے 95 جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، 95 میں سے 88 جماعتوں نے خواتین کے لیے پانچ فیصد نشستوں کی شرط پوری کی ہے۔سیکریٹری الیکشن نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 2 لاکھ 44 ہزار 687 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 17 ہزار کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے اس لیے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر الیکشن اب بعد میں ہوں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 2 نشستوں این اے 60 راولپنڈی اور این اے 103 فیصل ا?باد پر کل الیکشن نہیں ہوں گے جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 78 پشاور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان، پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل ا?باد، پی ایس 87 ملیر اور پی بی 35 مستونگ پر الیکشن نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں انتخابات کے لیے 18 لاکھ 19 ہزار سے زائد انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا جن میں 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران شامل ہیں۔اس کے علاوہ 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 840 سے زائد ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ پنجاب اور اسلام ا?باد میں 48 ہزار 610 پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔سندھ میں 17 ہزار 747 پریذائیڈنگ افسر، ایک لاکھ 22 ہزار 204 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 61 ہزار 102 پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے۔خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 14 ہزار 530 پریزائیڈنگ افسر، 83 ہزار 692 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 41 ہزار 846 پولنگ افسر خدمات انجام دیں گے۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 4 ہزار 420 پریزائیڈنگ افسر، 23 ہزار 398 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 11 ہزار 699 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لیے 272 ریٹرننگ افسر اور 600 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 577 ریٹرننگ افسر اور ایک ہزار 140 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے گئے ہیں۔عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد فوجی اور 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر 2،2 فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain