Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فٹ بال کھیلنا بزرگوں کیلئے نہایت مفید ثابت ہو گیا ،تحقیق

    By Daily Khabrainجولائی 30, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈنمارک(ویب ڈیسک) ایک جانب تو خود عمر رسیدگی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں تو دوسری جانب اس عمر میں ذیابیطس کے کنارے پر موجود افراد میں ہڈیوں کا عارضہ دوچند ہوجاتا ہے۔ اس ضمن میں ہلکی پھلکی فٹبال کھیلنا یا اس کی ٹریننگ لینا بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک اور اور یونیورسٹی آف فیریو آئی لینڈز کے ماہرین نے کہا ہے کہ فٹ بال کھیلنے کا عمل ادھیڑ عمر سے لے کر بوڑھے افراد کی ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔ شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق ایک جانب تو اس سے قلبی صحت بہتر ہوتی ہے تو دوسری جانب ہڈیوں کی مضبوطی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈنمارک سدرن یونیورسٹی کے پروفیسر اور ریسرچ پروجیکٹ کے لیڈر میگنی موہر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اولاً تو بڑھاپے میں ہڈیاں بھربھری ہو جانے کے باعث ان میں فریکچر کی شرح بڑھ جاتی ہے اور دوم ٹائپ ٹو ذیابیطس یا ذیابیطس کے کنارے پہنچنے والے بزرگوں میں اس کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ اس ضمن میں فٹبال کھیلنے اور مناسب غذا سے ہڈیوں کے امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے‘۔اس ریسرچ کے لیے ماہرین نے 55 سے 70 برس سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد منتخب کئے جو ذیابیطس کے شکارہونے والے تھے اور 16 ہفتوں تک انہیں فٹبال کی مشق کرائی گئی جس کے بعد شرکائ کی ہڈیوں کی صحت ظاہر کرنے والے ڈی ایکس اے اسکین لیے گئے اور خون میں بایو مارکر دیکھے گئے۔حیران کن طور پر تمام شرکاء کی ران کی ہڈی کے اوپری کناروں کے گولے میں معدنی ارتکاز 3.2 فیصد اور ران کی ہڈی کے درمیانے حصے میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ پلازما اسٹیوکیلسن (ہڈیوں کے لیے ضروری پروٹین) اور پی ون این پی کی شرح بالترتیب 23 اور 52 فیصد بڑھی جو فٹبال کی افادیت ظاہر کرتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ درمیانی عمر اور ضعیف افراد اگر فٹبال کھیلیں تو وہ ذیابیطس جیسی خطرناک بیماری سے بھی دور رہ سکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.