Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    By Daily Khabrainاگست 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ(ویب ڈیسک) حماس کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے 200 راکٹ کے جواب میں اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی اور ثقافتی مرکز پر وحشیانہ بمباری سے حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔اس واقع کے بعد اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان مسلح کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل پر کم از کم 200 راکٹ فائر کیے گئے جبکہ اس کے جواب میں اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے غزہ پٹی پر 150 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ پٹی پر ال مہسل عمارت کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔حماس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ عمارت نوجوانوں کے لیے مشہور ثقافتی مرکز ہے جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ یہ عمارت حماس کی جانب سے ’فوجی مقاصد‘ کی تربیت کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔غزہ میں موجود محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک بھی ہوئے۔اس حوالے سے ایرانی نشریاتی ادارے ‘پریس ٹی’ نے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اسرائیل کے فضائی حملے میں ثقافتی سینٹر کو تباہ کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور شہری اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے جاں بحق فلسطینی حاملہ خاتون اور اس کی 18 ماہ کی بیٹی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہزاروں سوگواروں نے 23 سالہ حاملہ خاتون عنس ابوخمش اور ان کی 18 ماہ کی بیٹی بایان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر 140 سے زائد حملے کیے گئے تھے، جس میں 18 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 150 راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر 140 سے زائد مقامات پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کے فائر کیے گئے راکٹ ساحلی علاقے کے اندر تک ا?ئے اور اس سے 6 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے تھے۔اس واقعے کا رد عمل دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا دوبارہ سے ا?غاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون اپنی بچی سمیت جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شام تک ہونے والی بمباری میں 18 فلسطینی زخمی ہوئے۔اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ شہر میں دیر ال بلاح کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں تقریباً 9 ماہ کی حاملہ خاتون عنس، اپنے شوہر محمد اور بچی بایان کے ساتھ اپریل 2017 سے رہائش پذیر تھی۔عنس کے پڑوسیوں نے الجزیرہ کو بتایا گزشتہ شب رات 2 بجے کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس میں ابتدائی طور پر یہ سنا گیا کہ محمد کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے کو دیکھنے والے مختلف پڑوسیوں میں سے ایک ابو سنجر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد کا منظر بہت خوفناک تھا اور سب کچھ تباہ ہوچکا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’ہر جانب خون ہی خون تھا اور ہم نے عنس اور بایان کی باقیات دیکھیں، جس کے بعد ہم نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی اور جسم کے اعضائ اکھٹا کرنا شروع کیے‘۔ان کا کہنا تھا کہ محمد کی سانسیں چل رہی تھیں اور انہیں ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس حوالے سے غزہ میں موجود محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القائدہ کا کہنا تھا کہ محمد کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گہرے زخم آئیں ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق

      برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور

      برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.