اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس آج(جمعہ کو) طلب کر لیاجس کے لئے تمام وزراءکوکابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں حکومت کی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم کل دفتر خارجہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیر اعظم کو عالمی و علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔






































