تازہ تر ین

عید کے تیسرے روز بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری ،فیملیوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا ، قصائیوں نے جی بھر کے عوام کو لوٹا

لاہور ( ویب ڈیسک ) عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور گھروں میں مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کا سلسلہ جاری رہا ،شام ہوتے ہی بچوں نے سیر و تفریح کے لئے پارکوں کا رخ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہا ،بڑی عید کے تیسرے روز گوشت کی تقسیم کے بعد مزے مزے کے کھانے اور چٹ پٹی ڈشز بنانے کے لیے خواتین نے سارا دن باورچی خانوں میں گذارا جبکہ گھروں میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عید الاضحیٰ کے پہلے روز منہ مانگے دام وصول کرنے والے قصابوں نے عید کے تیسرے دوسرے دن جانور ذبح کرنے کے ریٹ گرا دیئے جبکہ قربانی کا گوشت جہاں عزیز و اقربا میں تقسیم ہوا وہیں مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا گیا،قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے اور انتظامیہ ایکشن میں ہے جبکہ اس سلسلہ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھی انتظامیہ کو سختی کے ساتھ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر صفائی کے انتظامات گزشتہ برس سے بہتر ہونے چاہئیں،سالڈ ویسٹ کمپنیاں ،متعلقہ ادارے اورانتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں اور صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے اور کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر کارروائی ہوگی۔دوسری طرف فیصل آباد میں عید کے دوسرے روز بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تیزی سے اٹھانے کے لئے عید صفائی مہم رات گئے تک زور و شور سے جاری رہی ،فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 3 ہزار ویسٹ ورکرز عید کے دوسرے روز بھی گلی محلوں میں سرگرم عمل رہے۔کمشنر لاہورڈویڑن ڈاکٹر مجتبی پراچہ کا کہنا تھا کہ عید کے پہلے روز بارش کے باعث کچھ علاقوں میں صفائی کا کام تھوڑی دیر کیلئے متاثر ہوا تھا تاہم ہر جگہ سے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھوائیں گے اور کام کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید کے پہلےدن صفائی کا بہت پھیلاوتھا تاہم عید کے دوسرے روز اس میں مزید بہتری آئے ہے ،تمام شہروں میں صفائی آپریشن کو مکمل کامیاب بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تقریبا ساڑھے چھ ہزار ٹن ویسٹ کو اکٹھا کر کے منتقل کیا جا رہا ہے،یو سی سطح پر 4 سے 6 گاڑیاں آلائشوں کو منتقل کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں،لاہور میں314 کولیکشن سنٹرز سے بغیر کسی تعطل کے ویسٹ کو انتظامیہ اٹھوا رہی ہے،صفائی آپریشن مکمل صفائی تک جاری رہے گا،انتظامیہ پر عزم ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے بھی اس حوالے سے اندرون شہر کی تنگ اور چھوٹی گلیوں کا موٹر سائیکل پر دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈیبلیو ایم سی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔ دوسری طرف عید کے دوسرے دن لاہور کے ہسپتالوں میں فوڈ پوائزنگ ،ہائی بلڈ پریشر اور معدے کی تیزابیت کی وجہ سے عید کے دوسرے دن 3 ہزار سے زائد مریض لائے گئے جبکہ ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ چٹ پٹے ،مصالحے دار اور زیادہ تعداد میں کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain