ؒٓلاہور (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں عمران خان کو ملنے والے مینڈیٹ سے لگ رہا ہے کہ وہ ڈھائی سال کے اندر استعفیٰ دے کر خود ہی اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اپنے آبائی گاو¿ں نواب وسان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان مضبوط حکومت بنانے کے لیے عوام سے بھرپور مینڈیٹ دینے کی اپیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاﺅس خالی کرنے کے اعلان پر تعجب نہیں ہوا، ان کا اعلان بہتر ہے لیکن وزیراعظم ہاو¿س کو وزیراعظم ہاو¿س ہی رہنے دیا جائے۔منظور وسان نے کہا کہ ہم سندھ کے گورنر ہاو¿س میں تاریخی میوزیم قائم کریں گے،جس میں سندھ کی ماضی کی حکومتوں کی یادگار قائم کریں گے اور سندھ کے ماضی کے سموں، سومرو،ارغون، ترخان اور دیگر حکمرانوں کے ادوار کی تاریخ کو اجاگر کریں گے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 2018ءکے الیکشن میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی مل کر پیپلزپارٹی کو ہرانا چاہتے تھے لیکن سندھ کے عوام نے جی ڈی اے اور پی ٹی آئی سمیت تمام مخالف جماعتوں کی کوششوں کو ناکام بنایا۔منظور حسین وسان نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کو مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا ہوگا، وہ جو کچھ کرنا چاہیں گے اس میں ا±ن کو مشکلات پیش آئیں گی اس لیے ان کو اپنی 5 سالہ مدت سے پہلے عوام کے پاس جانے کی ضرورت محسوس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئی سندھ حکومت کو سب سے پہلے صوبے میں امن و امان، گڈ گورننس اور میرٹ پرتوجہ دینا ہوگی جبکہ زراعت ،تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کو اولین ترجیحا ت میں شامل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کھیت سے مارکیٹ تک پختہ سڑکوں کی تعمیر اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دینا ہو گی۔






































