مکہ (ویب ڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف پاکستانی عالم دین مولاناطارق جمیل سے ملاقات کی ہے اور دونوںکی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔دونوں کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ،یہ بھی دیکھا گیا کہ دونوں کے درمیان جب گفتگو ہورہی تھی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فونز پر ریکارڈنگ شروع کردی۔ آرمی چیف اس سے پہلے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے بھی ملے جنہوں نے آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی تھی اور اس کے بعد عشائیہ بھی دیاتھا۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماو¿ں کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کیلئے بھی نیک خواہشات کااظہار اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آرمی چیف نے شکریہ اداکرتے ہوئے سعودی ولی عہد کیلئے پاکستان کی طرف نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔






































