فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی

لاہور(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس کو9 اگست تک جواب جمع کرانےکانوٹس بھیجتے ہوئے بینک اکاو¿نٹس اوراثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ایف بی آر نے غزالہ المعروف نرگس کو سال 2016 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹس بھیج کر بنک اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے اداکارہ نرگس سے 2016 کی سفری معلومات اوراخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

خبر دار ہوشیار ،عمران خان نے بنی گالہ آنیوالے رہنماﺅں پر بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد مزید محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے بنی گالا آنے والے رہنما?ں پر موبائل فون اندر لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہی روز میں باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر اعظم بن جانے والے عمران خان الیکشن میں فتح کے بعد محتاط ہوگئے ہیں اور انہوں نے سکیورٹی پروٹوکولز کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں آنے والے رہنماﺅں کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والے رہنما?ں کو فون باہر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو موبائل فونز ڈرائنگ روم میں لانے سے بھی منع کردیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے کامیاب امیدوار کا افغان شہری ہونےکا انکشاف

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ ہ پی بی 26 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار احمد علی کے مبینہ طور پر افغان شہری ہونےکا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی کے مطابق احمد علی کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے 5117 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے احمد علی کا شناختی کارڈ بلاک کیا تھا اور ریٹر نگ آفیسر نے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔احمد علی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کیا تھا جس پر ٹربیونل نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مشروط اجازت دی تھی، ٹربیونل کی جانب سے احمد علی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ 3 ماہ کے اندر شناختی کارڈ پیش کرے اور اس وقت تک ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد علی نے ہزارہ ڈیموکر یٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی، ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے، 3 ماہ تک ٹر یبونل کے فیصلے پر عملدر آمد کیا جائے گا، اس کے بعد کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

دوبارہ گنتی میں بھی عابد شیر علی کو پھر شکست ،این اے 108میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل چھٹے روز مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فرخ حبیب کامیاب قرار پائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب نے اپنی کامیابی برقرار رکھی ہے۔ دوبارہ گنتی کے مطابق فرخ حبیب ایک لاکھ 12 ہزار 29 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو ایک لاکھ 10 ہزار 828 ووٹ ملے ہیں۔ دوبارہ گنتی میں دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں کمی آئی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نتیجہ آنے پر عدالت میں ہی جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ عابد شیر علی نتیجہ سنے بغیر ہی عدالت سے واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما فرخ حبیب کامیاب قرار پائے تھے۔ ابتدائی نتائج میں انہوں نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ ایک ہزار 211 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار عابد شیر علی کی جانب سے حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی جو آج (جمعرات کو) چھٹے دن مکمل ہوئی ہے۔

 

اوگرا نے ایل پی جی استعمال کرنے والوں پر بجلیاں گرا دیں ،قیمت میں 7روپے کلو اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے یکم اگست سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 133 روپے ہوگی۔اوگرا کا کہناہےکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 329 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر1565 اور کمرشل سلنڈر 6021 روپے میں دستیاب ہوگا۔a

پی کے 70میں حیرت انگیز کام ہو گیا ،دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار نا کا م

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 70 میں دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان کامیاب ہوگئے جب کہ پی ٹی ا?ئی کے شاہ فرمان ہارگئے۔عام انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 70 پشاور 5 سے تحریک انصاف کے امیداور شاہ فرمان نے 15 ہزار 404 ووٹ لیے تھے اور ان کے مدمقابل اے این پی کے خوشدل خان کے حصے میں 15 ہزار 357 ووٹ آئے تھے اور اس طرح شاہ فرمان 47 ووٹوں سے کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔اے این پی کے خوشدل خان نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر ریٹرننگ افسر نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں خوشدل خان اپنے حریف شاہ فرمان پر سبقت لے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر کے مطابق پی کے 70 میں دوبارہ گنتی کے بعد خوشدل خان 187 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہےکہ شاہ فرمان ایک اور صوبائی نشست پی کے 71 سے بھی کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح وہ کے پی کے اسمبلی کے رکن ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 66 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم شاہ فرمان کی شکست کے بعد اس کی ایک نشست کم ہوگئی ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی خیبرپختونخوااسمبلی میں نشستوں کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے۔

اے پی سی میں شرکت کیلئے پی پی ،ایم ایم اے اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان کی ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے اپوزیشن رہنماو¿ں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پر ہورہی ہے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی کا وفد سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جب کہ شہبازشریف اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی پہنچ چکے ہیں۔اجلاس میں سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج، آئندہ کی حکمت عملی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔یاد رہے کہ 30 جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

تو بہ تو بہ،سگے بھائی نے کمسن بہن کی عزت تا ر تار کر دی

چندی گڑھ((ویب ڈیسک)) بھارت جنسی جرائم کی غیر معمولی تعداد کے باعث تو ساری دنیا میں بدنام ہے ہی لیکن اس ملک میں رونما ہونے والے جنسی جرائم کا ایک اور المناک پہلوُ ان کی وحشیانہ نوعیت ہے۔ کبھی کسی نوجوان لڑکی کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے تو کبھی کسی کم عمر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا جاتا۔ اب ایک اور ایسا ہی بھیانک واقعہ سامنے آیا ہے جسم میں ایک نوعمر لڑکی کو اس کے اپنے بھائی نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ہوئی اور اب ایک بچی کی ماں بھی بن گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ بھیانک واقعہ چندی گڑھ شہر کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ بدقسمت لڑکی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے جبکہ اس کی عصمت دری کرنے والا اس کابھائی 17 سال کا ہے۔ لڑکی کا کہناہے کہ اس کے بھائی نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کروائے رکھا۔ دو دن قبل اس کے ہاں گھر میں ہی ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے شیری رحمٰن کی تصویر پر ایسی بات کہہ دی کہ جیا لے آگ بگولہ ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک ) ڈاکٹر عامر لیاقت پاکستان کی ایک معروف شخصیت ہیں جنہوں نے مختلف ٹی وی پروگرامز کی میزبانی کے ذریعے اپنا مقام پیدا کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے شیری رحمان کی تصویر پر ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ پاکستانی آگ بگولہ ہو گئے۔عامر لیاقت حسین نے آل پارٹیز کانفرنس سے لی گئی شیری رحمان اور ایک مذہبی رہنماءکی تصویر شیئر کی جس میں دونوں دروازے سے گزر رہے ہیں اور شیری رحمان مولانا کو گزرنے کیلئے جگہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہم تم اے پی سی میں بند ہوں۔۔۔ اور چابی کھو جائے۔۔۔“عامر لیاقت نے جب یہ تصویر شیئر کی تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے لیا جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی اور لکھا ”سب کے مشورے پر ڈیلیٹ کر دی مگر یاد رکھیں ایم ایم اے نے خان کو یہودی کہا ہے اور اس کا جواب بہرحال دینا ہو گا۔“عامر لیاقت کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کئے جانے اور اس ٹویٹ کا جواز پیش کئے جانے کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہ ہوئے اور اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی۔نگہت داد نامی صارف نے لکھا ”آپ نے چند منٹوں بعد ہی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن انٹرنیٹ تم جیسے متعصب شخص کو نہیں بھولا۔ آپ یہ سب کچھ کر کے آسانی سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ اس سے پہلے کہ یہ شخص پی ٹی آئی کی چھتری تلے پارلیمینٹ میں بیٹھے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگ اس بارے خوب سوچیں“

 

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 550روپے اضافہ

 کراچی:(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550روپے اور471روپے کا مزیداضافہ ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکے اضافے سے1223ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550روپے اور471روپے کا مزیداضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 11روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت617.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔