آرمی چیف نے حج کی با برکت سعادت حاصل کر لی ،ملکی ترقی ،استحکام کی دعائیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی،فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران آرمی چیف نے پاکستان میں امن اورملکی ترقی کیلئے دعاکی،جنرل قمر جاویدباجوہ نے شہدااوران کے ورثاکیلئے بھی دعاکی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے متاثرافراد کے عالمی دن پرآرمی چیف نے متاثرین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی ناسورہے،انسداددہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،دشمن قوتوں کی پاکستان کواندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی ناکامی کی وجہ ہماراقومی عزم ہے،پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خطرات کاسامناکر رہا ہے،پاکستان کی مسلح افواج اورعوام نے بہادری سے دہشتگردی کاسامناکیا،پاک فوج اورعوام نے مل کردہشتگردی کوشکست دی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرباہمت افرادکیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں،آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثرسیکیورٹی فورسزاہلکاروں کیساتھ بھی اظہاریکجہتی کیا۔آرمی چیف نے کہاہے کہ ہم ہرطرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،مشترکہ عزم سے دشمن قوتوں کوشکست دی جاسکتی ہے ، دیرپا امن واستحکام کیلئے تمام فورسزکی حمایت کرتے ہیں۔

عمران خان نے پہلا نوٹس لیکر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بحثیت وزیر اعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی قومی کھلاڑی مہک انور کاعلاج کرانے کاحکم دے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیبل ٹینس کی قومی کھلاڑی مہک انورکے کینسر میں مبتلا ہونے اور ان کے والد کی جانب سے علاج کرانے کی اپیل کا نوٹس لے لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بچی کے علاج کے انتظامات کئے جائیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر صدارتی الیکشن لڑینگے یا نہیں ؟اصل خبر آ گئی

لاہور(خصوصی رپورٹ)سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیربھی صدراتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ لاہور میں عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خان قومی ہیرو ہیں، اب وہ بھی صدر مملکت کے الیکشن میں حصہ لیںگے۔

صرف ایک گلاس اس مشروب کے پی لیں ، زندگی بھر شوگر اور موٹاپا نہیں ہو گا ، شرطیہ علاج

لاہور (ویب ڈیسک)ناشتے میں روزانہ ایک دودھ کے گلاس کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے جیسے امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔گیولف یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں 250 ملی لیٹر گائے کے دودھ کا گلاس یا دلیہ میں ڈال کر اس کا استعمال دن بھر بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین ایسے ہارمونز کے اخراج میں مدد دیتا ہے جو کہ خوراک ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتا ہے اور لوگوں کو بھوک کم لگتی ہے۔تحقیق کے مطابق ناشتے میں دودھ کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے کو ہمیشہ دور رکھنے کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ناشتے میں دودھ کی شمولیت کی اہمیت ثابت ہوتی ہے جو کہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین ہمیشہ سے صحت بخش ناشتے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس تحقیق سے لوگوں میں دودھ کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔محققین کے مطابق یہ دریافت بہت اہم ہے کیونکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو اور موٹاپا دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے فکرمندی کا باعث بن چکے ہیں۔تحقیق کے دوران ایسے 32 رضاکاروں کو ناشتے میں ڈھائی سو ملی لیٹر دودھ استعمال کراکے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے بعد دن بھر ان کے بلڈ شوگر لیول کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ دودھ کا استعمال کھانے کے بعد بلڈشوگر لیول کم کرتا ہے اور اس میں موجود پروٹین شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔اس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو کہ خون میں شوگر کی سطح میں کنٹرول سے باہر ہونے پر تشویش کا باعث بنتی ہے۔اسی طرح دودھ میں موجود لوگوں کے پیٹ کو بھرا رکھتا ہے اور ان کی بے وقت کھانے کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ڈیری سائنس میں شائع ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے پہلے خطاب میں ایسی کیا بات تھی کہ اس شہری نے پاسپورٹ ہی جلا دیا ؟

کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں ہی نوکریاں پیدا کرنے کے اعلان کے بعد ایک شہری نے اپنا پاسپورٹ ہی نذر آتش کر دیا۔ سوشل میڈیامیں ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے جہانگیری کا رہائشی فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ نذر آتش کر رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ فرحت اللہ المعروف شغلی اپنا پاسپورٹ نذر آتش کرنے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں 6 مہینے میں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،کرک کے رہائشی کا یو اے ای میں مزید مزدوری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مشکلات نہیں، خوشیاں ہوں گی اس لیے پاکستان میں ہی کاروبار کریں۔

 

داعش کے روسی جمہوریہ چیچن میں خوفناک حملے ، درجنوں اہلکار شدید زخمی

ماسکو (ویب ڈیسک) داعش کے دہشت گردوں نے روسی جمہوریہ چیچن میں تین مقامات پر حملہ کرکے درجن بھر پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے خلاف تینوں حملوں سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی جس میں ایک ناکام خودکش حملہ بھی شامل ہے۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ داعش کے جنگجوو¿ں نے ضلعی پولیس کے دفتر میں داخل کر 2 پولیس اہلکاروں کو چھریوں کے وار سے بری طرح زخمی کردیا۔دوسری جانب چیچن وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ دو حملہ آواروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔اسی دوران تحقیقاتی ٹیم نے کہا کہ ’ایک خود کش حملہ آوار نے پولیس کے پاس پہنچ کر حملہ کیا لیکن پولیس افسران اور شہری جانی نقصان سے بچ گئے۔چیچن کے دارالحکومتی شہر میں ایک شخص نے تیز رفتار کار کے ذریعے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی تاہم وہ اس واقعہ میں بچ گیا لیکن قریب کھڑے دو پولیس اہلکار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے۔تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ ’تمام تر خطرات کو ختم کردیا گیا ہے۔سائٹ نامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔اس ضمن میں کہا گیا کہ ’داعش پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مودی پھر پاگل ہوگیا ۔۔عید الاضحٰی پر مسلمانوں کیجانب سے گائے کی قربانی پر پابندی

نئی دہلی( ویب ڈیسک )بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عید الاضحٰی پر کھلے مقامات پر قربانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے گائے کی قربانی سے روک دیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کھلے مقامات پر قربانی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان سامنے آیا، جسے مسلمانوں نے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دے دیا۔اس ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ نے پولیس کو خصوصی ہدایت جاری کیں اور خلاف وزری کرنے پر گرفتاری کا حکم دیا۔ادیتیہ یوگی ناتھ نے مسلمانوں کے حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا کہ ’عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی پر مکمل پابندی ہوگی‘۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ کے فیصلے کا مقصد تہوار کو ’پر امن‘ طریقے سے منانا مقصود ہے۔واضح رہے کہ ہندوو¿ں کے نزدیک گائے ایک مقدس جانور ہے جس کی وہ پوجا کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی بھارت کی مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔مدیحہ پردیش میں گائے ذبح کرنے پر ملزم کو 7 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا قانون رائج ہے، یاد رہے کہ ریاست نے اس حوالے سے 2012 میں قانون میں ترمیم کی تھی۔بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی انتہاپسندی کے اصل محرک نریندر مودی کو سمجھا جاتا ہے جن کے مسلمان اور اسلام مخالف بیانات کے باعث ہندو قوم پرست جماعت آرایس ایس کے حامیوں نے گائے کے گوشت کے خلاف ایک زہر آلود مہم کا آغاز کردیا ہے۔آرایس ایس کا دعویٰ ہے کہ ان کے مخبر شہروں اور گاو¿ں میں پھیل چکے ہیں جو گائے کو ذیح یا اس کا گوشت بیچنے والوں کی خبریں جمع کررے ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ چند برس سے گائے ذیح کرنے کا الزام لگا کر متعدد متعدد مسلمانوں کو تشدد کے بعد جان سے مار دیا گیا۔رواں برس 20 جون کو بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مشتعل ہجوم نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر 2 مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ قاسم کے نام سے کی گئی جبکہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج زخمی شخص کی شناخت 65 سالہ سامایودین کے نام سے ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ہندو اکثریتی آبادی والے بھارت میں گائے کے ذبح اور اسمگلنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کی لہر دیکھی جاچکی ہے، جہاں جھارکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنا قابل سزا جرم ہے۔بھارت میں گائے کے مبینہ ذبح اور اس کا گوشت کھانے پر متعدد افراد بالخصوص مسلمانوں اور دَلتوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔20 جون کو ریاست مدیحہ پردیش کے ضلع ساتنا میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے 45 سالہ ریاض کو لاٹھی اور پتھر سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست 33 سالہ شکیل واقعے میں شدید زخمی ہوا۔انہی دنوں مذکورہ علاقے کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی جہاں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ 2 روزہ دورے پر موجود تھے۔2015 میں بھی ایک مسلمان شخص کو اس کے پڑوسیوں نے اس شبے میں قتل کردیا تھا کہ اس نے گائے کو ذبح کیا ہے تاہم بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے گھر سے برآمد ہونے والا گوشت بکرے کا تھا۔5 اپریل 2017 کو بھارت میں گائے ذبح کرنے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے گائے کی ترسیل کرنے والا مسلمان شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔یکم مئی 2017 کو بھارتی ریاست آسام میں گائے چوری کے شبہ میں 2 مسلمان نوجوانوں کو مشتعل افراد نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔25 جون 2017 کو بھارتی پولیس نے دارالحکومت نئی دہلی کے قریب چلتی ٹرین میں ایک مسلمان کو چاقو کے وار سے ہلاک کرنے والے ہندو کو گرفتار کرلیا تھا۔28 اگست 2017 کو بھارت کی مشرقی ریاست بنگال کے ایک گاو¿ں میں ٹرک پر مویشی لے جانے والے 2 مسلمانوں کو مشتعل دیہاتیوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

 

پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ نے آتے ہی پہلا حکمنامہ ایسا جاری کر دیا کہ ہر شہری تائید کریگا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے اور آج انہوں نے پہلے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان بھر میں عید الضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی اور اس صورتحال کے پیش نظر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی حکام سمیت دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ عثمان بزدار نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں ، اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی نے پی ٹی وی کو آزادی دے دی ،سیاسی سنسر شپ ختم کر دی گئی:فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پرسیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ،فیصلہ عمران خان کے ویڑن کے مطابق ہے۔سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں ادارتی آزادی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں،3 ماہ میں محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

 

سدھو کو پاکستانی سپہ سالار سے گلے ملنا گلے پڑ گیا ، بھارت میں خطرناک قدم اٹھا لیا گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آنے والے بھارت کے سابق کرکٹر اور صوبائی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف اپنے دورہ کے دوران پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر بھارت میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔ بہار میں مظفر پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پرساد کی عدالت میں ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے درخواست دی جس میں کہا گیا کہ سدھو نے پاکستانی آرمی چیف سے گلے مل کر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مسعود خان کیساتھ بیٹھ کر دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کے لواحقین کی توہین کی ،اوجھا نے کہا یہ مناسب نہیں تھا ایک طرف پوری قوم اٹل بہاری واجپائی کی موت پر سوگ منا رہی تھی تو دوسری طرف سدھو ہمسایہ ملک کی تقریبات میں شریک تھے۔ دوسری طرف سدھو نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ اور اپوزیشن کی جانب سے تنقید پر کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر سب کو مضبوط جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، امریندر سنگھ نے کہا تھا میرے خیال میں سدھو کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف کیلئے پسندیدگی کا اظہار غلط ہے ،عام آدمی پارٹی کے رہنما سکھ پال سنگھ نے سدھو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہمارے وزیر نے کچھ غلط نہیں کیا، یہ پاکستان اور بھارت کے مل بیٹھنے کا ایک راستہ ہے۔ دریں اثنا سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاوں زمین پرنہیں لگنے دئیے ، عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں مجھے دیکھ کرجھک کرسلام کیاتو میں نے بھی دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا، آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں اور آپ نے یہاں آکر بہت بہادری کا مظاہر ہ کیا ہے۔