پریانکا اور ان کے منگیتر نے یتیم بچیوں کے ساتھ وقت گزارا

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یتیم بچیوں کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کے لیے خوبصورت گانا گانے پر اپنے منگیتر نک جونز کا شکریہ اداکیا ہے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ، ان کے منگیتر نک جونزاور ان کے ساس سسر یتیم بچیوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں بیٹھے نظر آرہے ہیں، جب کہ نک بچیوں کو گانا بھی سنا رہے ہیں۔پریانکا نے ان خوشگوار لمحات کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں ان بچیوں کو تقریباً 12 سال سے جانتی ہوں لیکن نک جونز نے ایک منٹ میں انہیں اپنا گرویدہ کرلیا، نک جونز اوران کی فیملی کا بہت شکریہ اس کے ساتھ ہی پریانکا نے وہاں موجود تمام یتیم بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک بار پھر دل سے خوش آمدید کہنے کے لیے آپ سب کا بھی بےحد شکریہ۔“

 

برطانیہ ،امریکہ ،کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے عالمی رہنماﺅں کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

کینیڈا (ویب ڈیسک)کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو، لندن کے میئر صادق خان سمیت مختلف شخصیات نے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ پر مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا سمیت دنیا بھر میں موجود تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار و قربانی اور ضرورت مندوں کی مدد کا پیغام دیتی ہے اور اس تہوار میں برادریاں ایک ساتھ پکوانوں کا تبادلہ کرتی ہیں، عبادت کرتی ہیں اور زندگی میں حاصل نعمتوں کا شکریہ اداکرتی ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم سب کے لیے عیدالاضحیٰ ایک موقع ہے کہ ہم کینیڈا کے مسلمانوں کو جان سکیں، جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو بھلا کر ایک ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔دوسری جانب امریکی سیکریٹری ا?ف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھی مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ وقت دنیا بھر کے مسلمان عبادت کرتے ہیں اور اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان قربانی کرتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے ہیں اور رحم دلی کی یہ مثال ہم سب کے لیے مثال کا ہیں۔مائیک پومپیو نے کہا کہ میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تمام مسلمانوں کو ایک بار پھر عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔ادھر لندن کے میئر پاکستانی نڑاد صادق خان نے بھی مسلمانوں کو مذہبی تہوار پر مبارک بادی پیغام دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں منانے والوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔اقوام متحدہ کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آمنہ جے محمد بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی خوشیوں کی مبارک باد پیش کی۔عید کی خوشیوں میں گھانہ کے صدر بھی شریک رہے اور انہوں نے بھی گھانا سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو خوشیوں بھری عید کی مبارکباد دی،خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں، افغانستان اور یورپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ ا?ج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت مشرق بعید کے دیگر ممالک ممالک میں بھی مسلم اکثریتی علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ سجاتا کمارکینسر کے باعث انتقال کرگئیں

ممبئی(ویب ڈیسک) فلم”انگلش ونگلش“میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنے والی ناموربالی ووڈ اداکارہ سجاتا کمار کینسر کے باعث انتقال کرگئیںبھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سجاتا کمار 53 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔ سجاتا کمار میٹاسٹک کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھیں۔ میٹاسٹک کینسر میں جسم کے ایک حصے میں ٹیومر پیدا ہوتا ہے جو بڑھتے بڑھتے پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔اداکارہ سجاتا کمار ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سونالی بیندرے اور عرفان خان بھی ان دنوں کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں اور علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

صدارتی امیدوار کیلئے اعتزازاحسن کا نام مسترد کرکے شہباز شریف نے زرداری کو دن میں تارے دکھادیئے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا، اعتزاز احسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کے عبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا، الائنس کے ہر اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کے لیے انصاف دو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا جب کہ تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو تحریک میں بتایا جائےگا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے، زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے مگر نواز شریف کو انصاف نہیں ملتا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے آج شہبازشریف سے فون پر گفتگو کرکے بھی انہیں تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی اور خورشید شاہ آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اجلاس میں سب سے اہم معاملہ صدارتی انتخاب رہا، کوشش ہے اپوزیشن اتحاد میں ایک امیدوار ہی سامنے لایاجائے، اگر اپوزیشن اتحاد کرلے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جاسکتی ہے۔سابق وزیرقانون کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد کا عید الاضحیٰ کے ایک روز بعد اسلام آباد یا مری میں اجلاس ہو گا جس میں صدر مملکت کے لیے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوار سا منے لا یاجائے گا۔

رنویر کی عزت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین دپیکا پر برس پڑے

ممبئی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رنویر سنگھ کی عزت نہیں کرسکتیں تو انہیں چھوڑ دو۔گزشتہ روز پریانکا چوپڑا نے’ورلڈ فوٹوگرافی ڈے‘ پرانسٹا گرام پر اپنی اوراپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی لگتا ہے دپیکا رنبیر کپور کو کبھی بھول نہیں پائیں گی۔ ایک صارف نے غصے میں کہا ”دپیکا اگر آپ رنویر سنگھ کی عزت نہیں کرسکتیں تو چھوڑ دو اسے، وہ تم سے بہتر جیون ساتھی کا مستحق ہے۔ “ایک صارف نے دپیکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا مہربانی کرکے رنبیر کپور کو بھول جاﺅ، تمہیں رنویر سنگھ کے روپ میں اتنا اچھا دوست اور انسان ملا ہے لیکن تم پھر بھی ایک دھوکے باز کے لیے روتی ہو۔ ایک صارف نے دپیکا سے پوچھا اگر تم رنویر سنگھ کے ساتھ خوش نہیں ہو تو اس کے ساتھ کیوں ہو۔ پائل نامی صارف نے کہا میں دپیکا سے بہت متاثر تھی لیکن اب نہیں ہوں کیوں دپیکا آج بھی رنبیر کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ایسے میں دپیکا کا اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپورکو یاد کرنا لوگوں سے ہضم نہیں ہورہا۔

 

نئی حکومت آتے ہی پولیس والوں کی بھی سُنی گئی

کراچی(ویب ڈیسک)سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی رہائشگاہ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی اور سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بیوہ فنڈ کو3ہزارروپے سے بڑھاکر5ہزارروپے کردیا گیا اور آن لائن ادا کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ،دوران ڈیوٹی مستقل معذوری کی صورت میں کانسٹیبلزکو مخصوص موٹرسائیکلیں دی جائیں گی،دوران فرائض قانونی مسائل اور مقدمات کی صورت میں امداد5لاکھ روپے تک کر دی گئی اور موذی بیماری کی صورت میں امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی۔اجلاس میں 3سال میں انتقال اور جاں بحق کانسٹیبلز کی امدادی رقوم کے لئے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبلزکے2بچوں کی شادی کے لئے گرانٹ50ہزارسے بڑھا کر1لاکھ روپے کردی گئی،ریٹائرمنٹ پر الاونس 15اور 25ہزارروپے سے بڑھاکربنیادی تنخواہ کے برابرکردی گئی، کانسٹیبلز کے بچوں کو 65فیصد نمبر لینے پر مکمل اسکالرشپ دی جائے گی،اجلاس میں سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لئے سات روز میں سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی رہائشگاہ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔

دونوں ملکوں کو کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل نکالنا ہو گا ،سِدھو کا مشکور ،امن کے پیامبر بن کر آئے ،عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میری تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان آنے پر میں سدھو کا مشکور ہوں، وہ امن کا پیامبر بن کرآیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں جس کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں‘۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا‘۔عمران خان نے مزید کہا کہ’ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں اور باہمی تجارت کا آغاز کیا جائے‘۔

ہندو انتہاپسندوں کے احتجاج ، غداری کے مقدمہ کے باوجود سدھو ڈٹ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو انتہا پسند ہندوو¿ں کے احتجاج اور غداری کے مقدمے کی درخواست دائر ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے ڈٹ گئے۔نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنا اس وقت بھارت کی سیاست میں ہاٹ ایشو بن چکا ہے۔انتہا پسند ہندوو¿ں کی جانب سے بھارت بھر میں سدھو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ریاست بہار میں ان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن سدھو نے اس ساری تنقید کو ا?ڑے ہاتھوں لیا ہے۔نوجوت سندھ نے اپنے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے دی جانے والی محبت کو سرمایہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں پہلی قطار میں بیٹھا تھا کہ مجھے دیکھ کر پاکستانی ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرے پاس ا?ئے اور گرمجوشی سے ملے، دو بار کہا کہ شاباش بہادر انسان ہو۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ا?رمی چیف نے ان سے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 2 دن میں جو محبت پاکستان اور پاکستانیوں نے دی ہے، وہ میرے لیے فخر اور سرمایہ ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے امید بھی پیدا ہوچلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان گیا تھا اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری کے لیے ایسے پیغامات دیئے جاتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو بھارتی سفیر کی جانب سے کرکٹرز کا دستخط شدہ ’بلا‘ تحفے میں دیا گیا تو ہائی کمیشن بھی بند کردینا چاہئے؟ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واجپائی اور نریندر مودی بھی پاکستان کا دورہ کرتے رہے ہیں تو کیا ان کو وزیر اعظم تسلیم نہیں کیا جائے گا؟ اس سب کے باوجود مجھ پر ہی تنقید کیوں کی جارہی ہے؟ نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی اجازت سے ہی تقریب میں شریک ہوا ہوں جس کے لیے وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہی فون کرکے کہا تھا، پاکستان میں تقریب میں شرکت کا کہہ کر نہ جانا اچھا عمل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں امن کے لیے مذاکرات ہی حل ہیں اور تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، ہمیں دوہرا معیار ختم کرنا ہوگا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو نہیں مانتا بلکہ اپنی پارٹی قیادت کو جواب دہ ہوں اور پارٹی کی قیادت میرے ساتھ کھڑی ہے، بڑے ہندوستان میں چھوٹے چھوٹے دل ہیں اور ا?گے بڑھنے کے لیے ایسا نہیں ہوگا۔سدھو نے پریس کانفرنس کے ا?خر میں پاکستان کی مہمان نوازی شاعرانہ انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے پیار سے مرشد میرے کا نام لیا، کسی نے پیار سے رہبر میرے کا نام لیا، کسی نے پیار سے نانک گرو کا نام لیا، تو میرے دل سے جو امڈا تھا احترام و ادب وہ چشمہ بن کر میری ا?تما سے پھوٹ پڑا، یہی تھی میری خطا، اب جو چاہو دے دو سزا‘۔

پی سی بی کے نامزد چیئر مین کی دوہری شہریت بارے حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چئیرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کی خبروں کو مسترد کردیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان کی دوہری شہریت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے۔سابق ا?ئی سی سی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی کوئی ارادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرا اور وزیر اعظم کا وڑن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔ دوسری جانب احسان مانی کے انتخاب تک پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر قائم مقام چیرمین بن گئے ہیں اور پی سی بی کی ویب سائٹ سے نجم عزیز سیٹھی کا نام تبدیل اور تصویر ہٹا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدے دے استعفیٰ دیا تھا جس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کو بورڈ ا?ف گورنرز کے لیے نامزد کیا تھا جہاں وہ بورڈ قوانین کے مطابق الیکشن لڑکر چیئرمین بنیں گے۔

”مجھے پنجاب میں یہ چیز چاہئیے “وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس دوران عبدالعلیم خان بھی موجود تھے اس موقع پر عمران خان نے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا،پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے، عمران خان نے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں پنجاب بھر اور خصوصا پس ماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ امید ہے عثمان بزدار اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کووفاق کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہیں ہدایت کی کہ تمام ارکان اوراتحادیوں کوساتھ لےکرچلیں۔اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ عوام نے مینڈیٹ دیاہے پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے۔