تازہ تر ین

کسی کو ہمارے وزراءکی توہین کا حق نہیں ،وزیر اعظم نے پر ویز خٹک کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںوزیراطلاعات سے متعلق چیئرمین سینٹ کی رولنگ پر مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے وزیر دفاع کو چیئرمین سینٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو وزراءکی تضحیک کرنے کا حق نہیں۔ وزیر اطلاعات کے حوالے سے چیئرمین سینٹ کی رولنگ پر کابینہ نے مشاورت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینٹ سے رابطہ کرنے اور مسلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو وزراءکی تضحیک کا حق نہیں۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل ہیلتھ سروسز اور روانڈا میں تعاون پروگرام اور کار بنانے والی کمپنی کی پابندی کے حامل آئٹمز کابل سے کراچی منگوانے کی منظوری دیدی ، وی آئی پی فلیٹس سے متعلق ایریل ورک لائسنس کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 100 روزہ حکومتی پلان پر عملدر آمد کا تفصیلی جائزہ لیا،12 ربیع الاول کو شان و شوکت سے منانے کا فیصلہ کیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پلان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیر اعظم کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں وزرا نے اپنے متعلقہ محکموں کو دیے گیے اہداف کے متعلق رپورٹ دی جبکہ مختلف ٹاسک فورسز نے بھی اب تک کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 100 روزہ حکومتی پلان پر عملدر آمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پلان پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کابینہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات اور وزیر اعظم کے 20 نومبر کو دورہ ملائیشیا پر اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ کو سیرت النبی کانفرنس سمیت 12 ربیع الاول کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 12 ربیع الاول کو شان و شوکت سے منانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں آذر بائیجان سے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی توثیق کی گئی۔ طاہر امام بخش بنام حکومت پاکستان رٹ پٹیشن پر کابینہ سے رہنمائی لی گئی علاوہ ازیں وی آئی پی فلیٹس سے متعلق ایریل ورک لائسنس کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ نے کار بنانے والی کمپنی کی پابندی کے حامل آئٹمز کو کابل سے کراچی منگوانے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نیشل ٹیلی کمیونیکیشن کے نظر ثانی بجٹ کی بھی منظوری دی جبکہ نیشنل ہیلتھ سروسز اور روانڈا میں تعاون کے پروگرام کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاک افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کی یادداشت (ایم او یو) کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے پی ٹی ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے اضافی چارج کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 نومبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain