تازہ تر ین

سوکھا پتا نظر آنے والا حیرت انگیز کیڑا

بیجنگ (ویب ڈیسک )کارخانہ فطرت میں حشرات الارض اور جانور خود کو شکاریوں سے بچانے کے لیے طرح طرح کے روپ دھارتے ہیں۔ کبھی ایک س±نڈی (کیٹرپلر) خود کو کھینچ کر سانپ کی شکل اختیار کرلیتی ہے تو کوئی کیڑا خشک تنکے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس فہرست میں ایک پتنگا (موتھ) بھی شامل ہے جس پر خشک پتے کا گمان ہوتا ہے۔اس پتنگے کا پورا نام ’یوروپیا میٹی کیولوڈینا‘ ہے جو مصیبت کے وقت مردہ بے جان پتے کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔ دشمنوں کا نوالہ بننے سے خود کو بچاتے وقت رک کر بیٹھ جاتا ہے اور گمان ہوتا ہے کہ کوئی مردہ پتا بے حس پڑا ہوا ہے۔ یوروپیا میٹی کیولوڈینا کی دو انواع ہیں جو بارانی جنگلات میں عام پائی جاتی ہیں۔ اس کے خمیدہ پتے جیسی شکل دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔اس کی ایک اور قسم بھی ہے جس کے پر روپ دھارنے سے قبل ستواں ہوتے ہیں لیکن پتے جیسا بنتے ہی اس کی رنگت بھی کچھ بدل جاتی ہے اور یہاں تک کہ اس پر مردہ پتے جیسی شکنیں بھی نمودار ہوجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان عش عش کر اٹھتا ہے۔ اگر کوئی اس کی پہلی صورت سے واقف نہ ہو تو یقین کرنا محال ہوتا ہے کہ یہ کوئی جانور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain