Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تیاریاں، 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع
    • چینی ارب پتی گو وینگئی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا
    • فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کو شکست، پیراگوئے میں قومی تعطیل کا اعلان
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • ویراٹ کوہلی کی پاکستانی ننھے مداح جاہد احمد سے دل چھو لینے والی ملاقات
    • پی سی بی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 6.7 ارب روپے منظور کر لیے
    • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے
    • وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم
    • برازیل کے صدر لوئز لولا نے غزہ صورتحال پر نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دے دیا
    • سعودی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر، فٹبال فیڈریشن چیف نے استعفیٰ دے دیا
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نجکاری کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین مقرر
    • شدید گرمی سے جرمنی کی ٹرام پٹریاں پگھل گئیں
    • چین کے جنوب مغرب میں 5.5 شدت کا زلزلہ, 13 افراد زخمی
    • ایران: تہران کی منظور شدہ گزرگاہوں کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت قبول نہیں
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1,700 سے تجاوز کر گئیں
    • مراکش کی دعا، سجدہ اور فتح کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ نے امریکہ میں ایمرجنسی لگا دی ، ڈیمو کریٹس کا چیلنج کرنیکا اعلان

    By Daily Khabrainفروری 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 8 ارب ڈالر کے بل منظوری کے لیے کانگریس کو بالاطاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس روز گارڈن سے نشر ہونے والے خطاب میں تازہ اقدام کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے حامی اور مخالفین کے درمیان قانونی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ ہاوس آف رپریزنٹیٹیوز میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت ہے جو متوقع طور پر اس جنگ میں پہل کرے گی جو نہ صرف امریکی کانگریس کے اندر لڑی جائےگی بلکہ عدالتوں میں بھی جائے گی۔ سرحد پر دیوار کی تعمیر کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی بات کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے دستخط کرنے جارہا ہوں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنے ملک کی انسانی اسمگلرز اور منشیات کے خلاف جنگ کی بات کررہے ہیں’۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کی جانب سے شٹ ڈاون کے خاتمے کو روکنے کے لیے منظور کیے گئے نئے بل پر بھی دستخط کریں گے۔ نئے بل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بل دیوار کی تعمیر کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم نہیں کر رہا دوسری جانب امریکا میں حقوق کی سب سے بڑی تنظیم امریکن سول لیبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ٹرمپ کے خطاب کے بعد اے سی ایل یو کی جانب سےجاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘ٹرمپ کی جنوبی سرحد میں دیوار کے تعمیر کی خواہش کے لیے قومی ایمرجنسی کو جواز نہیں بنایا جاسکتا ہے بلکہ یہ صدارتی اختیارات کا واضح طور پر غلط استعمال ہوگا’۔ قبل ازیں امریکی سینیٹ میں حکومتی رہنما مِچ میک کونیل نے اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں، جس کے بعد انہیں کانگریس کی منظوری لیے بغیر میکسکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے امریک سینیٹر میک کونیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ حکومتی شٹ ڈان کے خاتمے کے لیے وہ ایک بل بھی منظور کریں گے جس کے حق میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہوں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس سادہ سے بیان نے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کی انتہائی اہم مثال کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ایمرجنسی سے حکومت کو اختیار حاصل ہوجائے گا کہ کانگریس کی جانب سے دیگر مقاصد کے لیے مختص شدہ فنڈز میں ردو بدل کر کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے دیے گئے فنڈز میں کمی کو پورا کرلیا جائے۔ واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے حکومت کو دیوار کی تعمیر کے لیے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میک کونیل کے اعلان سے قبل سینیٹ میں ایوانِ زیریں کی جانب سے مختص کیے گئے فنڈز کی 83 کے مقابلے 16 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔ اس ضمن میں وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری سارہ ہکا بی نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ گورنمنٹ کی فنڈنگ کے بل پر دستخط کردیں گے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر ایگزیکٹو کارروائی بھی کریں گے، جس میں ایمرجنسی کا نفاذ شامل ہے، تا کہ سرحد پر قومی سلامتی اور انسانی بحران کو حل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے بل پر دستخط کرنے سے کانگریس اور حکومت کے درمیان 2 ماہ سے جاری چپقلش کا اختتام ہوگا لیکن ایمرجنسی کا نفاذ ایک نئے آئینی تصادم کی راہ ہموار کرے گا۔ دوسری جانب کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے متوقع اقدام کے ردِ عمل کے طور پر ممکنہ آپشنز پر غور کررہے ہیں جس میں انہیں دیگر فنڈز کو استعمال کرنے سے روکنے کے لیے قانونی مدد بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری

      ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تیاریاں، 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع

      چینی ارب پتی گو وینگئی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.