Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی ولی عہد کا دورہ چین، 10ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ

    By Daily Khabrainفروری 22, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ (ویب ڈیسک)براعظم ایشیا میں سعودی کا عرب کا اثر و رسوخ بڑھانے کے خواہشمند سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے چین کے دورے کے دوران 10 ارب ڈالر مالیت کے تیل کے معاہدے اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 35 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریاض کے قومی آئل ایجنٹ سعودی آرامکو کے مطابق سعودی ولی عہد نے سعودی-چینی مشترکہ کوششوں کے تحت شمالی مشرقی صوبے لیاو¿ننگ میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 10 ارب ڈالر مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب کی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی نے توانائی، کان کنی، ٹرانسپورٹیشن اور ای کامرس سے متعلق مفاہمت کی 35 یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا اعلان بھی کیا۔سعودی ولی عہد نے اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور نائب وزیر اعظم ہان زینگ سے ملاقاتیں کیں۔محمد بن سلمان سے ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ ’چین، سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار ہے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب اور چین کے تعلقات ایک طویل عرصے سے قائم ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’چین کے ساتھ تبادلے کے اتنے طویل عرصے کے باوجود ہمیں چین کے ساتھ کبھی کوئی مسائل پیدا نہیں ہوئے‘۔سعودی تھنک ٹینک عربیہ فاو¿نڈیشن کے سینئر تجزیہ کار نجاح العتیبی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ، مشرق میں سعودی عرب کا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ہے۔چین، سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کر رہا ہے کیونکہ وہ، اپنے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو وسیع کرنا چاہتا ہے جبکہ ریاض کی تمام تر توجہ ’سعودی وڑن 2030‘ پر مرکوز ہے۔نجاح العتیبی نے کہا کہ ’سعودی عرب تیل کے بغیر معیشت کو فروغ دے رہا ہے جس کے لیے اسے تکنیکی ماہرین سمیت مختلف سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے، جس میں چین بھی شامل ہے‘۔سعودی ولی عہد نے چینی صدر کو بتایا کہ مزید ترقی اور مشترکہ طور پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے دونوں منصوبوں میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔چینی نائب وزیر اعظم ہان زینگ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر، فنانس اور جدید ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو بڑھانے کی تجویز دی گئی۔خیال رہے کہ چین، سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ریاستی نشریاتی ادارے ‘سی سی ٹی وی’ کے مطابق شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ ’چین، سعودی عرب کی جانب سے معیشت کے توسیع اور معاشی اصلاحات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔’انہوں نے مزید کہا کہ چین، سعودی عرب کی جانب سے استحکام اور حفاظتی اقدام کے فروغ میں کیے جانے والے اقدامات کی بھی حمایت کرتا ہے۔قومی سلامتی، خلیجی ریاست اور چین کے درمیان تعاون کی ایک اہم وجہ ہے۔قبل ازیں سعودی ولی عہد نے چین کے نائب وزیر اعظم ہان زینگ سے ملاقات کی تھی۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی ‘ڑنہوا’ کی رپورٹ کے مطابق ہان زینگ نے محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا کہ ’دونوں ممالک کو انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شراکت داری کو بڑھانا چاہیے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا چاہیے‘۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب ملک کو محفوظ بنانے میں چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے‘۔سی سی ٹی وی کے مطابق محمد بن سلمان نے کہا کہ ’چین اپنی قومی سلامتی کی حفاظت کے لیے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔’انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب، چین کا احترام کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے اور بیجنگ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے‘۔خیال رہے کہ ریاض نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور اور دیگر مسلم اقلیتی برادریوں کے ساتھ سلوک پر خاموشی اختیار کی ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد 17 فروری کو ایشیا کے 5 ممالک کے دورے پر سب سے پہلے پاکستان پہنچے تھے جہاں سے ان کی واپسی 18 فروری کو ہوئی تھی۔بعد ازاں محمد بن سلمان 19 فروری کو دو روزہ دورے پر بھارت گئے تھے جہاں سے وہ 21 فروری کو چین پہنچے۔چین کے بعد محمد بن سلمان جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اور وہاں بھی ان کی سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات متوقع ہے۔زیادہ مصروفیات اور چند نامعلوم وجوہات کی وجہ سے انہوں نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی

      "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار

      "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.