Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن کے نام سے ہمہ گیر، وسیع البنیاد تنطیم کا اعلان ،ایڈیٹرز، اینکرز، ڈیجیٹل میڈیا، کالم نگار، ایڈورٹائزر ز ، دانشور شامل ہو نگے: چیئرمین کمیٹی ضیا شاہد،لاہور سے امتنان شاہد، ارشاد احمد عارف، اعجاز الحق، رحمت علی رازی، ایاز خان، رانا عظیم،جبار خٹک اجلاس میں شریک تھے،اسلام آباد سے حامدمیر، شاہد مسعود، جاوید چودھری کا پیغام شمولیت، کراچی سے سینئر صحافیوں، دانشوروں،ایڈیٹرز کے وفد کی اجلاس میں شرکت

    By Daily Khabrainمارچ 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (وقائع نگار) پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اخبارات، ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک ممتاز افراد کی ایک بڑی تعداد نے لاہور کے اواری ہوٹل میں منعقدہ اپنے ایک اجلاس میں پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن (PNMA) کے نام سے ایک ہمہ گیر اور وسیع البنیاد تنظیم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجلاس کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے زیر اہتمام جنوری 2019ءمیں منعقدہ اسلام آباد میں ”پاکستان میڈیا کنونشن“ میں کئے گئے فیصلے کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔ ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک اعلامیہ بھی منظور کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی پر مبنی آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں میڈیا کا عمل دخل ملک کے سماجی، معاشی، سیاسی شعبوں اور انسانی وخاندانی زندگیوں میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ آزاد، مستحکم اور متحرک میڈیا بنیادی انسانی حقوق کا جزوِ لاینفک اور ہماری سوسائٹی اور ہماری معیشت کا ایک بنیادی حصہ بھی بن چکا ہے۔ سماجی، معاشی، سیاسی شعبوں اور انسانی وخاندانی اقدار اور معیار زندگی کے ارتقاءکے لئے آزاد، مستحکم اور متحرک میڈیا ضروری ہے جس کے لئے میڈیا میں جدید ترین ہنر سے آراستہ افرادی قوت اور معاشی استحکام درکار ہوگا جو پاکستان میں آزاد، متحرک اور مستحکم میڈیا کے فروغ اور تقویت کے لئے لازمی عوامل ہیں۔ ان عوامل میں پاکستان میں میڈیا کی تمام کیٹیگریز اور تمام اقسام کے تمام شعبوں میں مصروف عمل افراد میں باہمی روابط، نیٹ ورکنگ کا قیام اور فروغ شامل ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی ، نئے رجحانات اور پروڈکشن میں جدیدیت سمیت تمام میڈیا امور کے لئے ایک مربوط، ہمہ گیر اور وسیع البنیاد پلیٹ فارم کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کیونکہ ہر شعبے کی الگ الگ تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن پاکستانی میڈیا کی مو¿ثر نمائندگی کے لئے کوئی فورم موجود نہیں۔ اعلامیے میں تنظیم کا بنیادی اصول مرتب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) میں میڈیا کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سب افراد کو یکساں مقام ، حیثیت اور مرتبہ حاصل ہوگا۔ اجلاس میں 35 اراکین پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل دی گئی اور جناب ضیا شاہد کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی تین ماہ کے اندر رکنیت سازی کی تکمیل اور آئین تیار کرے گی جس کے بعد ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کے باقاعدہ انتخابات بھی عمل میں آئیں گے۔ اعلامےے میں سیکریٹریٹ کے امور کی انجام دہی کے لئے تنظیم کے انتخابات تک کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) سے معاونت کی درخواست کی گئی جس کی سی پی این ای کے عہدیداران نے آمادگی ظاہر کی۔ اجلاس میں جناب ضیا شاہد، مبشر زیدی، فیصل عزیز، رحمت علی رازی، ذوالفقار علی شاہ، ارشاد احمد عارف، ایاز خان، احمد اقبال بلوچ، خالد کھوکھر، امتیاز خان فاران، لالہ رحمان، ڈاکٹر جبار خٹک، عامر محمود، حامد حسین عابدی، کاظم خان، اعجازالحق، عالیہ شاہ، عدنان ملک، یوسف نظامی، سہیل اقبال، خضر حیات وٹو، آغا وقار، وقاص طارق، امتیاز روحانی اور بشیر احمد خان سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں اور ٹی وی اینکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصل عزیز‘ معروف اینکر انیق احمد‘ امتیاز فاران صدر کراچی پریس کلب‘ عدنان ملک‘ میاں حبیب‘ دوست حفیظ‘ ارشد ربانی‘ خالد کھوکھر‘ سہیل خان‘ ریاض صحافی‘ عثمان وٹو‘ سٹار ایشیاءٹی وی کے غازی بابر اور PFUJ کے صدر رانا عظیم نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس کے علاوہ رائل ٹی وی کے خضر وٹو نے بھی مختصر خطاب کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ضیا شاہد نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے ایڈیٹروں‘ ٹی وی اینکرز‘ کالم نویسوں کے ساتھ بعض ٹی وی چینلز کے مالکان اور منتظمین نے بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے صف اول کے اخباری ایڈیٹروں نے تنظیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اعجاز الحق‘ جبار خٹک‘ ارشاد احمد عارف‘ کاظم خان‘ امتنان شاہد‘ رحمت علی رازی‘ علی احمد ڈھلوں نے تنظیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اسلام آباد سے معروف ٹی وی اینکرز ڈاکٹر شاہد مسعود‘ حامد میر‘ جاوید چوہدری اور سردار خان نیازی نے تنظیم میں شمولیت کے پیغامات بھیجے۔ قبل ازیں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیٹروں‘ ٹی وی اینکرز‘ ٹی وی چینلز کے مالکان اور منتظمین کے علاوہ صف اول کے کالم نویسوں اور رائٹرز کو PNMA میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ پہلے سے موجود صحافی تنظیموں کا احترام کرتے ہیں اور ایک وسیع البنیاد تنظیم کے پیام کو پاکستانی میڈیا کےلئے خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح کے خیالات کا اظہار سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل جبار خٹک نے بھی کیا اور کہا کہ PNMA میں پہلی بار وفاقی سطح اسلام آباد اور صوبائی سطح لاہور‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ پشاور کے بڑے پریس کلبوں کے سربراہوں کو خاص طور پر تنظیم میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بڑے پریس کلبوں کو تنظیم میں مو¿ثر جگہ دی جاسکے۔ بعض ایسی شخصیات نے بھی تنظیم کو عملی تعاون کا یقین دلایا ہے جن کا تعلق ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے ہے۔ تین ماہ میں تنظیم سازی کی تکمیل کے بعد اس وسیع البنیاد تنظیم کے الیکشن کروائے جائیں گے اور ہر شعبے سے کل پاکستان بنیادوں پر سینئر نائب صدور کے چناﺅ کا کام مکمل ہوگا۔ اس طرح یہ پاکستان میڈیا کی پہلی تنظیم ہوگی جو بیک وقت ایڈیٹرز‘ ٹی وی اینکرز‘ ڈیجیٹل میڈیا‘ کالم نگاروں‘ آرٹیکل رائٹرز‘ ایڈورٹائزنگ اور دانشوروں پر مبنی ہوگی اور ایک مو¿ثر میڈیا کی ترقی ، خوشحالی اور سربلندی کے لئے کام کریگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.