Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ

    By Daily Khabrainمارچ 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں لیکن امریکا کا قانون آڑے آجاتا ہے جب کہ عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے جس میں 49 مسلمانوں کو شہید کیا گیا، دہشت گرد عالمی مسئلہ ہے نیوزی لینڈ میں ایسا واقعہ پہلے کبھی ہوا نہ سنا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت نے جاں بحق افراد کی شناخت کرلی ہے، ایک پاکستانی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کرائسٹ چرچ میں 300 پاکستانی رہائش پذیرہیں اور اس وقت 9 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں جن کے موبائل بھی بند ہیں جب کہ لندن میں بھی اس وقت کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم متاثرہ فیملی سے رجوع کریں گے، ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہماری تو پہلے روز سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش تھی، کشیدگی کم کرانے کیلئے چین نے کردارادا کیا، کل دورہ چین کروں گا جب کہ ہمیں جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہے تاہم 19 مئی تک مودی سرکار سے کوئی بعید نہیں ، بھارتی الیکشن تک ہمیں فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ رہنا ہوگا، بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا بھارت میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہوا ہے، پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کافی عرصے بعد سامنے آیا ہے، کرتار پور راہداری کیلیے آیندہ میٹنگ 2 اپریل کو ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پہلی باراو آئی سی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ذکر کیا گیا، ہمارا موقف ہے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کا رویہ ذمہ دارانہ تھا جب کہ روس نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلیے پلیٹ فورم دینے کی تجویز دی اور پاکستان نے روس کی تجویز کی حمایت کی ہے، بھارت کومنانا ان کا کام ہے۔عافیہ صدیقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں لیکن حقائق کے برعکس معلومات ہوتی ہیں اور جو لوگ اپنی بیٹی کی خدمت چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے حساس معلومات پر خاموش رہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن جب بھی امریکا سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون آڑے آتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.