لاہور:(ویب ڈیسک)ترجمان محکمہ توانائیایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ توانائی پنجاب چھیاسی ملین ڈالر کی خطیر رقم سے بنیادی مراکز صحت اور پرائمری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک چین کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کا مقصد پنجاب کے تعلیمی اور صحت کے بنیادی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر معمور چینی کمپنیز کے سربراہان سے ملاقات کر کے منصوبے کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانا تھا۔ اس منصوبے سے پندرہ ہزار پرائمری اسکول ، چوبیس سو بنیادی مراکز صحت ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور محکمہ توانائی کی نیٹ زیرو بلڈنگ کو رواں سال دسمبر تک شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے چین میں مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شمسی توانائی کی ترویج کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی۔ وزیر توانائی نے چین کی معروف سولر پینل بنانے والی ہولی کمپنی کے سربراہ مسٹر وانگ سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر وانگ نے ڈاکٹر اختر ملک کو پنجاب میں سولر پینل کی مقامی سطح پر تیاری اور لوکل انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اس طرح مقامی سطح پر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے ہمیں توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملکی ضروریات کے پیش نظر پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے مقامی ذرائع کو استعمال کر کے ماحول دوست اور سستی بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
- پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
- بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
- رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
- ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
- برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
- ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
- بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
- 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
- دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا
- سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
- کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
- چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
- فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
- ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
- پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
- پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
- نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
- ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
- بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
